قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 30 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 30

جماعت کے قیام و استحکام اور ترقی کی تجاویز سوچ کر اُن پر عمل پیرا ہو۔(2) قاعدہ نمبر (367)۔اُمراء ( یا صدر چونکہ مقامی جماعت میں آخری ذمہ دار کارکن ہوتے ہیں اس لئے ان کو اپنے حلقہ میں ایک نیک نمونہ بننے کی کوشش کرنا ضروری ہے اور اپنے رویہ کو ایسا ہمدردانہ اور مشفقانہ اور منصفانہ رکھنا ہوگا کہ اُن کی اطاعت لوگوں کے دلوں میں خود بخود محبت و احترام کے رنگ میں قائم ہو جائے اور اختلافات کی صورت میں وہ کسی فریق کے جانبدار نہ سمجھے جائیں۔(3) قاعدہ نمبر 368۔مقامی امیر صدر کے لئے ضروری ہوگا کہ تمام اہم امور میں جماعت کے افراد کا مشورہ حاصل کیا کرے اور اُسے عموماً کثرت رائے کا احترام کرنا چاہئے اور چھوٹے چھوٹے اختلافات کی بناء پر کثرت رائے کے خلاف قدم نہیں اُٹھانا چاہئے بلکہ امیر یا صدر مشوروں کے وقت کاروائی کو ایسے رنگ میں چلائے کہ فیصلہ جات حتی الوسع اتفاق رائے سے قرار پائیں۔امیر اور صدر کے اختیار اور مقام کے بارے میں وضاحت:۔(4)۔قاعدہ نمبر 369۔مقامی امیر اور صدر کے اختیار میں ایک یہ امتیاز ہوگا کہ مقامی امیر مقامی انجمن کے فیصلہ جات کا ہر حال میں پابند نہیں ہوگا۔30