قواعد جماعتی انتخابات — Page 29
فرائض و اختیارات أمراء وصدرانِ جماعت جماعت میں پیار ومحبت ، اتفاق اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا جماعت کے میرا صدر کی اہم ذمہ داری ہے عہد یداران جماعت کے کاموں کی نگرانی اور رہنمائی اس کے علاوہ ہر ماہ ایک مرتبہ مجلس عاملہ کی میٹنگ بلا کر ماہوار کارگزاری کا جائزہ لینا بھی امیرو صدر کی ذمہ داری ہے۔امیر اور صدر کے علم میں ہونا چاہئے کہ جماعت میں کل تعداد افراد شمول مرد عورت اور بچے کتنے ہیں اور اس میں سے کس قدر افراد چندہ دہندہ ہیں اور س قدر نادہندہ ہیں۔صاحب روزگار کتنے ہیں اور بے روز گار کتنے ہیں اور کتنے افراد نمازی اور نظام جماعت سے با قاعدہ منسلک ہیں۔اگر کوئی ان معاملات میں کمزور ہیں تو ان کی نشاندہی کرتے ہوئے اُن کی اصلاحی کاروائی کی طرف توجہ دینا یہ سب امور بھی امیر وصدر کی ذمہ داری کے تحت آتے ہیں دیگر متعلقہ عہدیداران سے ان امور میں تعاون حاصل کرنا ضروری ہے۔اس ضمن میں مندرجہ ذیل قواعد کو لوظ رکھا جائے۔(1) قاعدہ نمبر 366۔امیر یا صدر، مقامی امیر یا صدر کا فرض ہوگا کہ خلافت کے نمائندہ کے طور پر اپنے حلقہ کے احمدی افراد کی روحانی، اخلاقی عملی تبلیغی ، اقتصادی، تمدنی اور جسمانی بہبود کے لئے حتی المقدور کوشاں رہے اور 29