قواعد جماعتی انتخابات — Page 11
بھری۔سیکرٹری زراعت۔سیکرٹری صنعت و تجارت۔سیکرٹری ضیافت۔سیکرٹری جائیداد و املاک سیکرٹری رشتہ ناطہ امام الصلوۃ۔اڈیٹر_امین_محاسب۔نوٹ نمبر 1: حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے سیکرٹری رشتہ ناطہ کے انتخاب کے طریق کو ختم کر کے امراء کرام کو اختیار دیدیا تھا کہ وہ اس کام کے لئے موزوں افراد کے نام مرکز میں پیش کر کے منظوری لیا کریں۔نوٹ نمبر 2:۔مندرجہ ذیل عہدیداران کی منظوری متعلقہ ادارہ جات سے لی جائے۔قاضی۔سیکرٹری تحریک جدید۔سیکرٹری وقف جدید۔سیکرٹری وقف کو۔عہدیداران مجالس انصار اللہ وخدام الاحمدیہ۔قاعدہ نمبر (321) محصلین کے لئے مقامی مجلس عاملہ کی منظوری کافی ہے۔البتہ ان کے متعلق نظارت بیت المال ( آمد ) میں اطلاعی رپورٹ آنی چاہئے تا کہ اگر کوئی نا مناسب تقر ر ہو تو اس کی اصلاح ہو سکے۔قاعدہ نمبر (323)۔ہر مقامی انجمن جس کے چندہ دہندگان کی تعداد چالیس یا چالیس سے زیادہ ہو مقامی افراد کے تنازعات کے لئے ایک قاضی مقرر کیا جانا ضروری ہوگا۔امیر یا صدر یا کوئی اور عہدیدار قاضی کے فرائض سرانجام دینے کا مجاز نہیں ہوگا۔11