قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 10 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 10

کے لئے عہدہ دار کا انتخاب ہونا چاہئے اور دوستوں کو رائے دیتے ہوئے اہلیت کے سوال کو ہر صورت میں مقدم رکھنا چاہئے۔محض نام کے طور پر عدیم الفرصت یاست یا غیر مخلص یا نا اہل یا کسی رنگ میں برانمونہ رکھنے والے شخص کو منتخب نہیں کرنا چاہئے۔قاعدہ نمبر (318)۔بوقت انتخاب اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ایک سے زیادہ عہدے ایک ہی شخص کے سپرد بجز خاص مجبوری کے نہ کئے جائیں تا کہ کثرت کار کی وجہ سے سلسلہ کے کاموں میں کوئی حرج اور نقص واقع ہو اور زیادہ سے زیادہ دوست کام کی تربیت حاصل کر سکیں۔قاعدہ نمبر ( 319)۔صرف مندرجہ ذیل عہدیداران کی فہرست بغرض منظوری نظارت علیا میں آنی چاہئے۔امیر صدر۔نائب امیر / نائب صدر - جنرل سیکرٹری۔سیکرٹری اصلاح وارشاد۔ایڈیشنل سیکرٹری اصلاح دار شاد ( تربیت نومبائعین )۔ایڈیشنل سیکرٹری اصلاح وارشاد تعلیم القرآن وقف عارضی )۔سیکرٹری دعوت الی اللہ۔سیکرٹری تعلیم۔سیکرٹری امور عامہ۔سیکرٹری امور خارجہ۔سیکرٹری وصایا۔سیکرٹری مال۔نائب سیکرٹری مال۔سیکرٹری تصنیف و اشاعت۔ایڈیشنل سیکرٹری تصنیف و اشاعت (سمعی و 10