قتل مرتد اور اسلام — Page 89
89 بھٹک جائے اس کو قتل نہیں کر دیتے بلکہ وہ اپنی غلطی کا خمیازہ آخرت میں بھگتا ہے۔صرف استہ سے بھٹک جانا ایسا فعل نہیں جس کے لئے انسانی فطرت قتل کی سزا تجویز کرے۔ایک معمولی فطرت کا انسان بھی اس سے کراہت کرے گا کہ کسی شخص کو محض صحیح راستہ سے بہک جانے کی وجہ سے قتل کر دیا جائے چہ جائیکہ اسلام جیسے پاکیزہ اور مطہر مذہب کے متعلق یہ خیال کیا جاوے کہ وہ ایسے فعل کے لئے قتل کا حکم دیتا ہے۔پس یہ آیت کریمہ بھی دوسری آیات قرآنی کی طرح اس اتہام کو بے بنیاد ثابت کرتی ہے کہ ارتداد کی سزا اسلام میں قتل ہے۔