قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 204 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 204

204 میں جو جوالفاظ راویوں نے استعمال کئے ہیں اُن کی فہرست میں ذیل میں درج کرتا ہوں تا ناظرین اُس ساری فہرست پر یکجائی نظر ڈال کر خود ہی فیصلہ فرما لیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسے مرتدین کے متعلق قتل کا حکم دیا۔وہ فہرست یہ ہے۔( ا ) من بدل دينه۔(۲) من خالف دينه دين الاسلام (۳) من غير دينه (۴) ارتد عن الاسلام (۵) كفر بعد الاسلام (٦) المارق لدينه الفارق للجماعة (۷) رجل خرج محاربًا لِله ورسوله (۸) رجل يخرج من الاسلام فيحارب الله عز وجل ورسوله (۹) رجل حارب الله ورسوله و ارتد عن الاسلام (۱) حارب الله ورسوله صلى الله عليه وسلم (١١) التارك لدينه المفارق للجماعة۔مندرجہ بالا فہرست میں بعض احادیث میں تو صرف کفر بعد اسلام یا تبدیلی اسلام یا تبدیلی دین یا ارتداد کا لفظ بیان کیا گیا ہے اور بعض میں ان الفاظ کے ساتھ مزید شرط بڑھائی گئی ہے۔کسی حدیث میں الفارق للجماعة کے الفاظ بڑھائے ہیں۔کسی میں حارب اللہ ورسولہ کے الفاظ بڑھائے ہیں۔کسی میں صرف حارب الله و رسوله کے الفاظ ہیں اور یہ صیح بخاری کی حدیث ہے۔کسی میں خالف دین الاسلام کے الفاظ ہیں۔مگر جب ہم حامیان قتل مرتد کی پیش کردہ فہرست پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے نہایت احتیاط سے ان احادیث کو نظر انداز کر دیا ہے جن میں محاربہ کا ذکر ہے حالانکہ یہ احادیث صحیح بخاری میں موجود ہیں اور اُن کی نظر سے مخفی نہیں تھیں۔اُن کا ان احادیث کو قطعاً نظر انداز کر دینا صاف ظاہر کرتا ہے کہ اُنہوں نے اس بحث میں دیانتداری سے کام نہیں لیا۔بلکہ ان احادیث کو اپنے مطلب کے مخالف ہونے کی وجہ سے ترک کر دیا ہے۔حامیان قتل مرتد کی اس دیانتداری کی طرف اشارہ کرنے کے بعد میں اب ان احادیث کی طرف رجوع کرتا ہوں اور ناظرین کی خدمت میں التماس کرتا ہوں کہ ان سب پر