قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 191 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 191

191 منحرف ہو گئے تھے اور اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے کہ ان کو پکڑ کر ارتداد کی عبرتناک سزادی جائے تا آئندہ کوئی شخص اسلام قبول کرنے کے بعد ارتداد کا خیال نہ کرے؟ یا اس لئے ان کے پیچھے آدمی بھیجے تھے کہ انہوں نے ایسی شرارت کی کہ اس کوسن کر بدن پر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔وہ بیمار تھے۔آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے ان پر احسان کیا۔شیر دار اونٹنیاں دیں کہ وہ ان کا دودھ پیئیں مگر وہ ایسے خبیث باطن اور بدمعاش تھے کہ انہوں نے اس احسان کا یہ بدلہ دیا کہ جب تندرست ہو گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آدمیوں کو قتل کر دیا اور اونٹوں کو لے کر بھاگ گئے۔میں نہیں سمجھ سکتا اس سے بدتر کیا شرارت ہو سکتی ہے؟ حیوانوں پر بھی احسان کا اثر ہوتا ہے۔بھیٹریوں اور درندوں پر بھی احسان کرو وہ بھی احسان کا احساس رکھتے ہیں کتے بھی اپنے محسن کے لئے جان قربان کر دیتے ہیں۔جنگل کے درندے اور ہوا کے پرندے بھی احسان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وہ لوگ جن کا حدیث مذکورہ بالا میں ذکر ہے انسانیت کے تمام احساسات سے ہی خالی نہ تھے بلکہ درندوں سے بھی بدتر ثابت ہوئے۔انہوں نے نہ صرف ایک انسان کو قتل کیا اور ڈا کہ مارا بلکہ اپنے حسن کا کھلم کھلا مقابلہ کیا اور حاربوا اللہ ورسولہ کا اپنے تئیں مصداق ثابت کیا۔اس لئے وہ اس قابل تھے کہ ان کو حسب فحوائے آیت کریمہ إِنَّمَا جَزَوا الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَونَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَاَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلَافٍ أَوْ يُنْفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ - (المائدة: 34) یعنی جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور فساد کی غرض سے ملک میں جنگ کی آگ بھڑ کانے کے لئے دوڑتے پھرتے ہیں ان کی مناسب سزا یہی ہے کہ ان میں سے ایک ایک کو قتل کیا جائے یا صلیب پر لٹکا کر مارا جائے یا ان کے ہاتھ اور ان