قندیل ہدایت — Page 1452
1452 of 1460 www۔sirat-e-mustaqeem۔com 202 اسلام اور مسیحیت کے خیالات کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ہم تو قرآن مجید کی تعلیم کے ذمہ دار ہیں۔؎ نہ چھیڑ اے نگہت باد بهاری راہ لگ اپنی تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں بس آپ کا یہ لکھتا کہ قرآن کے مطابق اللہ نے انسان کو خود مختار ہستی کے طور پر خلق نہیں کیا۔" تحکم نہیں تو کیا ہے۔قرآن مجید صاف کہتا ہے۔إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا ---- (صفحہ ۱۷۹) ہم نے انسان کی راہنمائی کر دی ہے اس کے بعد وہ یا شکر گزار ہو گیا یا ناشکر نیز فرمایا۔مَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ (پ ۱۵ : ۱۶۶) جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر اختیار کرے۔اس سے زیادہ آزادی کیا ہو گی۔آگے چل کر آپ لکھتے ہیں کہ۔اسلام فخر کے ساتھ دعوی کرتا ہے کہ اس کے اصول امور سلطنت کے ساتھ ایسے وابستہ ہیں کہ سلطنت کے ہر شعبے پر تا ابد عائد ہو سکتے ہیں (حالانکہ) حدیث اور شرع اسلام میں مرتد واجب القتل ہے۔۔۔۔۔(صفحہ ۱۸۰۱۷۹) --- قارئین! پہلے پادری صاحب کی ہوشیاری ملاحظہ کریں کہ ایسے سخت اعتراض کے موقع پر قرآن مجید کی کسی آیت کا حوالہ نہیں دیا بلکہ یونہی کہہ دیا کہ شرع اسلام میں مرتد کی سزا قتل ہے (صفحہ ۱۸۰) اس لئے میں پہلے قرآن مجید سے مرتد کا حال بتاتا ہوں۔غور سے سنئے۔ارشاد ہے۔مجیب پادری صاحب اپنی کتاب ( دین فطرت) کے صفحہ پر لکھ آئے ہیں کہ اعتراض کی بنا حد یث پر نہیں رکھوں گا۔اب آپ حدیث ہی پر اعتراضی کر رہے ہیں کیا یہ نسیان ہے یا شوق ؟ ( مجیب )