قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 1241 of 1460

قندیل ہدایت — Page 1241

1241 of 1460 مدارس و تعلیم دیں کے کہاں ہیں مراصل وہ علم و یقیں کے کہاں ہیں وہ ارکان شرع متیں کے کہاں ہیں وہ وارث رسول امیں کے کہاں ہیں رہا کوئی امت کا ملجا نہ مادے نتاضی نیفتی نه صوفی نہ گلا کہاں ہیں وہ دینی کتابوں کے پستہ کہاں ہیں وہ علم الہی کے منظر چلی ایسی اس بزم میں بادِ صرصر بجھیں مشعلیں نورحق کی سراسر رہا کوئی ساماں نہ مجلس میں باقی صراحی به طنبور مطرب نہ ساقی بہت لوگ بن کر ہوا خواہ امت سفیہوں سے منوا کے اپنی فضیلت سدا گاؤں در گاؤں نوبت به نوبت پڑھے پھرتے ہیں کرتے تحصیل دولت یہ ٹھہرے ہیں اسلام کے رہنما اب لقب اُن کا ہے وارث انبیا اب بہت لوگ پیروں کی اولاد بن کر نہیں ذات والا میں کچھ جن کے جوہر ! بڑا فخر ہے جن کو لے دے کے اس پر کہ تھے اُن کے اسلاف مقبول داور کرشمے ہیں جا جا کے جھوٹے دکھاتے مریدوں کو ہیں ٹوٹتے اور کھاتے در هیان درویشی مدعیان علم قحط کتب دینیه