قندیل ہدایت — Page 1059
1059 of 1460 ۴۰ اسلام ہے کہاں ؟ مسلمانوں میں نہ اسلامی سیرت ہے ، نہ اسلامی اخلاقی ، نہ اسلامی افکار نہیں نہ اسلامی جذبہ حقیقی اسلامی روح نہ ان کی مسجدوں میں ہے نہ مدرسوں میں نہ جانتا ہوں میں۔عملی زندگی سے اسلام کا ربط باقی نہیں رہا۔اسلام کا قانون نہ مان کی شخصی زندگی میں نافذ ہے نہ اجتماعی زندگی میں۔تمدن و تہذیب کا کوئی شعبہ ایسا دراصل نہیں بیس کا نظم صحیح اسلامی طرز پر باقی ہو۔ایسی حالت میں در اصل مقابلہ اسلام اور مغربی تہذیب کا نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کی افسردہ، جامد اور پس ماندہ تہذیب کا مقابلہ ایک ایسی تہذیب سے ہے جس میں زندگی ہے ، حرکت ہے، روشنی علم ہے، گرمی عمل ہے۔ایسے نامساوی مقابلہ کا جو نتیجہ ہو سکتا ہے رہی ظاہر ہو رہا ہے۔مسلمان پسپا ہو رہے ہیں۔ان کی تہذیب شکست کھا رہی ہے۔وہ آہستہ آہستہ مغربی تہذیب میں جذب ہوتے چلے جارہے ہیں۔ان کے دلوں اور دماغوں پر مغربیت مسلط ہو رہی ہے۔ان کے ذہن مغربی سانچوں میں ڈھل ہے ہیں ، ان کی فکری و نظری قوتیں مغربی اصولوں کے مطابق تربیت پا رہی ہیں۔ان کے تصورات، ان کے اخلاق ، ان کی معیشت ، ان کی معاشرت ، ان کی سیاست، ہر چیز مغربی رنگ میں سنگی جارہی ہے۔ان کی نئی نسلیں اس تعمیل کے ساتھ اُٹھو ہیں کہ زندگی کا حقیقی قانون رہی ہے جو مغرب سے ان کو مل رہا ہے۔یہ شکست دراصل مسلمانوں کی شکست ہے مگر بد قسمتی سے اس کو اسلام کی شکست سمجھا جاتا ہے۔ایک ملک نہیں جو اس مصیبت میں گرفتار ہو۔ایک قوم نہیں جو اس خطرہ میں قبلہ ہو۔آج تمام دنیا تے اسلام اسی خوفناک انقلاب کے دور سے گزر رہی ہے