پیاری مخلوق — Page 8
اللہ پاک نے کیا کیا بنایا ہے ؟ کیوں بنایا ہے ؟ ہمیں سب سے افضل کیوں بنایا ہے ؟ ہم کس طرح سب سے بہتر مخلوق ہیں ؟۔میں ان سب سوالوں کے جواب بھی دوں گی اور پھر آپ سے ایک سوال بھی پوچھوں گی۔اس سوال کو ابھی بتا دیتی ہوں۔تاکہ آپ کتاب پڑھتے ہوئے غور کرتے رہیں اور بہتر طریق پر جواب دے سکیں۔سوال یہ ہے کہ " ہم اشرف المخلوقات ہونے کا حق کس طرح ادا کر سکتے ہیں ؟ ابھی یہ سوال مشکل لگے گا۔مگر آپ جیسے ذہین بچوں کو یہ سب کچھ سمجھ کر دوسروں کو سمجھانا چاہیئے۔جب یہ طے ہو گیا کہ کائنات کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے۔تو پہلے ہم ان سب سے ملتے ہیں۔تاکہ بعد میں سب سے افضل مخلوق کو جان سکیں۔پہچان سکیں۔تمام مخلوقات کو سائنس دانوں نے ۳ حصوں میں تقسیم کیا ہے۔(۱) جمادات (۲) نباتات اور (۳) حیوانات سائنس کی کتابوں میں جاندار اور بے جان کا فرق کئی بار پڑھا ہو گا۔ساری بے جان چیزوں کو جمادات کہتے ہیں۔آئیے ہم زمین کی سیر کو نکلتے ہیں۔یہ صحرا ہے۔دُور دُور تک پھیلا ہوا۔ریت کا میدان۔اس میں کوئی چشمہ - تالاب اور دریا نظر نہیں آتا۔بارش بھی کبھی کبھی ہوتی ہے۔جو ریت کے ذروں میں فورا جذب ہو جاتی ہے اور پانی زمین کی سطح سے بہت نیچے چلا جاتا ہے۔اسی وجہ سے اس میں کوئی درخت۔پورا وغیرہ نہیں اگتا۔ایسے