پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 7 of 60

پیاری مخلوق — Page 7

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم آپ کتاب پڑھ رہے ہیں۔آپ جانتے ہیں کہ اس کا کوئی سیکھنے والا ہے مٹی گوندھ کر آپ اس سے کھلونا بناتے ہیں۔معمار عمارتیں بناتے ہیں۔بڑھٹی لکڑی کاٹ کر مختلف شکلوں کا فرنیچر اور دوسرا سامان بناتے ہیں۔جو چیز بھی بنتی ہے یا وجود میں آتی ہے اس کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہوتا ہے۔بنانے والے کو اپنی بنائی ہوئی چیز سے بہت پیار ہوتا ہے۔اپنی محنت سے بنایا ہوا ٹیڑھا میڑھا کھلونا ساری دُنیا کے کھلونوں سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کو جس نے یہ پوری کائنات پیدا کی ہے اپنی دنیا اور دنیا والوں سے بہت پیار ہے۔وہ خالق ہے۔بنا نے والا۔پیدا کرنے والا اور کائنات اس کی مخلوق ہے۔کائنات کی سب چیزیں اتنی زیادہ ہیں کہ ہم گن نہیں سکتے۔دیکھ نہیں سکتے۔علم نہیں رکھتے۔مگر ایک بات بڑسے مزے کی ہے کہ ان ساری چیزوں۔ساری مخلوقات سے خالق کو پیار ہے۔اور سب سے زیادہ پیار اُسے اپنی سب سے حسین مخلوق سے ہے۔یعنی آپ سے۔ہم سے سب انسانوں سے۔آپ کے ذہن میں ہر وقت کوئی نہ کوئی سوال آتا ہے۔کہ