پیاری مخلوق — Page 58
۵۸ آپ کے کسی خلق کو لے لیں وہ انتہا اور کمال کو پہنچا ہوا ہے۔اخلاق کردار کے علاوہ جسمانی خوبصورتی میں ، چہرے کے حسن میں بھی کوئی اس پاک وجود جیسا نہیں۔جس کے وجود کے ذرے ذرے سے نور الہی کا ظہور ہو رہا ہو۔توحشن کیوں نہ بے مثال ہو۔گویا آپ ہر لحاظ سے واحد - یکتا۔یگانہ دکھائی دیتے ہیں۔یہ حیثیت انسان ہم پر شکر ادا کر نالازم ہو جاتا ہے کہ کل کائنات کے رب نے ہم کو جمادات و نباتات نہیں بنایا۔حیوانات میں بھی شامل نہیں کیا۔بلکہ اشرف المخلوقات میں شامل کیا۔اور سب سے بڑی خوش نصیبی یہ کہ ہم سچے دین پر ہیں۔حضرت محمد مصطفی " کی اُمت ہیں۔یہ سب کچھ جان کر آب تو آپ خوش ہیں کہ ہم ہی ہیں۔پیارے آقا رحمت کامل کی وجہ سے انسان کا وجود بنا۔اب ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انسانیت کے تقاضوں کو پورا کریں۔لیکن یہ کام اتنا آسان بھی نہیں پھر ہم تو بہت کمزور اور گناہ گار بھی ہیں۔لیکن آپ پریشان نہ ہوں۔ایک طریقہ ہے کہ ہم اچھے اور پیار سے انسان بن جائیں۔وہ یہ کہ ہم اپنے پیار سے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور زندگی کے حالات کو بار بار پڑھیں تاکہ آپ کے بالر سے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات ہمارے سامنے تصویر کی طرح ہو۔اور تصویر اس کی بنتی ہے جس پیار ہو۔پھر کام آسان ہو گیا۔کہ آپ عبادت ایسے کرتے تھے۔ہنستے مسکراتے ایسے تھے چلتے ایسے تھے۔کھاتے پیتے۔سوتے جاگتے۔کسی سے سلوک کرتے۔کسی کو معاف کر تے کیسی سے پیارہ کرتے۔کسی کی اصلاح کرتے وقت ہماری نظر میں آپ