پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 55 of 60

پیاری مخلوق — Page 55

۵۵ بات کی گہرائی کو سمجھنے کے لئے یہ ایک ادنی سی مثال ہے۔ورنہ اہلی صفات اور اس کی قوتیں کہاں۔اور کہاں یہ کمزور انسان اور اس کی ناقص عقل۔اب ہم آگے بڑھتے ہیں۔کہ خدا تعالیٰ نے کائنات کو اور پھر انسان کو اپنی چند صفات دکھانے کے لئے تو پیدا نہیں کیا تھا۔بلکہ اس نے چاہا کہ اپنی تمام صفات کے ذریعے اس کی تمام تر طاقتوں کے ساتھ پہچانا جائے۔اسی لئے تو رب العزت نے اپنے نور سے ایک نور کو پیدا کیا جو نور محمدی ہے۔یہ نور خُدا تعالیٰ کے نور سے نکل ہے۔اُسی نورالہی کا حصہ ہے۔اس نور محمدی میں تمام انوارالہی کی صفات اس کی تمام قوتوں کے ساتھ موجود تھیں۔جیسے ایک گلاس ٹھنڈے اور میٹھے پانی سے ایک گھونٹ پلیٹیں۔تو اسکی وہی لذت اور ٹھنڈک ہوگی جو پورے گلاس کی ہے۔اور اس ایک گھونٹ پانی کی پیاس بجھانے والی وہی تاثیر ہوگی جو گلاس میں ہے۔لیکن ایک گھونٹ پیاس کو بڑھا دیتا ہے جبکہ گلاس قشنگی کو مٹا دیا ہے۔ان تمام باتوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہمارے پیار سے آقا سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم وہ واحد نبی ہیں جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی صفات اپنے پورے کمال کے ساتھ ظاہر ہوئیں۔کیونکہ آپ نورالہی کا حصہ تھے۔آپؐ کو وہ استعدادیں عطا کی گئیں تھیں۔جنہوں نے تمام صفات اپنی کو اس کی قوتوں کے ساتھ جذب کیا۔اور پھر جب وہ بشری روپ میں ظاہر ہوئیں تو دنیا نے اخلاق و کردار کے ایسے ہی جواب ولانہ وال نمونے دیکھے جس کی نظیر نہیں ملتی۔اللہ تعالیٰ نے اس نور کو عشری پیکہ دیا۔تا دنیا دیکھ سکے کہ ان کا خدا کین