آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 58 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 58

اس کی تعبیر دانیال نبی نے جو کی وہ یہ ہے:۔تو اے بادشاہ بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔اس لئے کہ آسمان کے خدا نے تجھے ایک بادشاہت اور توانائی اور قوت اور شوکت بخشی ہے اور جہاں کہیں بنی آدم سکونت کرتے ہیں اس نے میدان کے چوپائے اور ہوا کے پرندے تیرے قابو میں کر دئے اور تجھے ان سبوں کا حاکم کیا۔تو ہی وہ سونے کا سر ہے اور تیرے بعد ایک اور سلطنت بر پا ہوگی جو تجھ سے چھوٹی ہوگی اور اس کے بعد ایک اور سلطنت تانبے کی جو تمام زمین پر حکومت کرے گی اور چوتھی سلطنت لوہے کی مانند مضبوط ہوگی اور جس طرح کہ لوہا تو ڑ ڈالتا ہے اور سب چیزوں پر غالب ہوتا ہے ہاں لوہے کی طرح سے جو سب چیزوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے۔اس ہی طرح وہ ٹکڑے ٹکڑے کرے گی اور کچل ڈالے گی اور جو کہ تو نے دیکھا کہ اس کے پاؤں اور انگلیاں کچھ تو کمہار کی مائی کی اور کچھ لوہے کی تھیں تو اس سلطنت میں تفرقہ ہوگا۔مگر جیسا کہ تو نے دیکھا کہ اس میں لوہا گلاوے سے ملا ہوا تھا۔سولو ہے کی توانائی اس میں ہوگی اور جیسا کہ پاؤں کی انگلیاں کچھ لوہے کی اور کچھ مائی کی تھیں۔سو وہ سلطنت کچھ قوی کچھ ضعیف ہوگی اور جیسا کہ تو نے دیکھا کہ لوہا گلا وے سے ملا ہوا ہے۔وے اپنے کو انسان کی نسل سے ملاویں گے لیکن جیسا لوہا مٹی سے میل نہیں کھاتا تیسا وے باہم میل نہ کھاویں گے۔اور ان بادشاہوں کے ایام میں آسمان کا خدا ایک سلطنت بر پا کرے گا جو تا ابد نیست نہ ہووے گی اور وہ سلطنت دوسری قوم کے قبضہ میں نہ پڑے گی وہ ان سب مملکتوں کو ٹکڑے 58