آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 28
تیرے محبوب کو دوسرے محبوب کی نسبت سے کیا فضیلت ہے۔“ (غزل الغزلات باب ۵ آیت ۹) پھر اس میں یہ خبر دی گئی ہے کہ وہ محبوب دس ہزار آدمیوں کے درمیان جھنڈے کی مانند کھڑا ہوگا۔چونکہ جھڑا فوج کی علامت ہے۔اس لئے اس کے معنی یہ ہیں کہ ایک عظیم الشان موقعہ پر وہ دس ہزار سپاہیوں کی افسری کرے گا۔پھر لکھا ہے۔اس کے لب سوسن ہیں جن سے بہتا ہوا مر ٹپکتا ہے۔“ مرا یک گوند ہے جس کا مزہ تلخ لیکن تاثیر نہایت اعلیٰ اور خوشبو نہایت عمدہ ہوتی ہے۔کیڑوں کے مارنے کے لئے نہایت اعلیٰ سمجھی جاتی ہے اور زخموں کے اند مال میں نہایت ہی مفید ہے۔کرم کش ادویہ میں پڑتی ہے اور زخموں کی مرہموں میں ڈالی جاتی ہے۔اسی طرح خوشبوؤں کے مصالحوں میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے اور عطروں کے بنانے میں بھی کام میں لائی جاتی ہے۔پھر لکھا ہے۔وہ محمد یم ہے۔“ اس کا ترجمہ انگریزی بائبل میں Altogether Lovely) کیا گیا ہے اور اردو بائبل میں سراپا عشق انگیز کیا گیا ہے۔یعنی اسے دیکھ کر انسان اس سے محبت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔یہ پیشگوئی واضح طور پر رسول کریم صلی تم پر چسپاں ہوتی ہے۔آپ ہی موسیٰ کی پیشگوئی کے مطابق دس ہزار قدوسیوں کے سردار ہونے کی حیثیت میں فاران کی چوٹیوں پر سے گذرتے ہوئے مکہ میں فاتحانہ طور پر داخل ہوئے۔آپ ہی وہ شخص تھے جن کا کلام صحیح معنوں میں دنیا کے لئے مرثابت ہوا ہے اور اس میں انسانی اصلاح کے لئے تمام قواعد بیان کر دئے گئے ہیں۔جو بعض قوموں کے منہ میں کڑوے معلوم ہوتے ہیں گو ہیں وہ کرم کش اور خوشبودار اور آپ ہی ہیں جن کا نام 28