آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 16 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 16

تیسری پیشگوئی جبل فاران سے دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ ایک عظیم الشان نبی کا ظہور استثناء باب ۳۳ میں لکھا ہے۔”اور اس نے کہا کہ خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار ۱ قدوسیوں کے ساتھ آیا اور اس کے داہنے ہاتھ میں ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی۔“ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس کلام میں اپنے تین جلوے بتائے ہیں۔ان میں سے پہلا جلوہ سینا سے ظاہر ہوا۔اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تورات خروج باب ۱۹ آیت ۲۰) میں لکھا ہے:۔” اور خداوند کوہ سینا پہاڑ کی چوٹی پر نازل ہوا اور خداوند نے پہاڑ کی چوٹی پر موسیٰ کو بلایا اور موسیٰ چڑھ گیا۔“ یہ خدائی جلوہ ظاہر ہوا اور جو جو برکتیں اس میں پوشیدہ تھیں وہ دنیا پر ظاہر کر کے چلا ا گیا۔اس کے بعد دوسرے جلوے کا ذکر کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ وہ شعیر سے طلوع ہو گا۔شعیر وہ مقام ہے جس کے آس پاس حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات ظاہر ہوئے۔پس شعیر سے طلوع ہونے کے معنی حضرت مسیح علیہ السلام کے ظہور کے ہیں۔مسیحی علماء 1 ( کتاب المقدس برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی انارکلی لا ہور ۱۹۲۲ء) 16