مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 910
910 امیروں اور بدقسمت دولتمند دنیا داروں پر بھروسا رکھتے ہیں مگر خدا کی نظر میں وہ کیا ہیں۔صرف ایک مرے ہوئے کیڑے۔“ ( تذکرۃ الشہا دتین۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۶۶) مجھے ایسی حالت سے ہزار دفعہ مرنا بہتر ہے کہ وہ جو اپنے حسن و جمال کے ساتھ میرے پر ظاہر ہوا ہے میں اس سے برگشتہ ہو جاؤں۔یہ دنیا کی زندگی کب تک اور یہ دنیا کے لوگ مجھ سے کیا وفاداری کریں گے تا میں ان کے لئے اُس یار عزیز کو چھوڑ دوں۔مجھے ڈراتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔لیکن مجھے اُسی عزیز کی قسم ہے جس کو میں نے شناخت کر لیا ہے کہ میں ان لوگوں کی دھمکیوں کو کچھ بھی چیز نہیں سمجھتا۔مجھے اس کے ساتھ غم بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ دوسرے کے ساتھ خوشی ہو مجھے اس کے ساتھ موت بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ اُس کو چھوڑ کر لمبی عمر ہو۔جس طرح آپ لوگ دن کو دیکھ کر اُس کو رات نہیں کہہ سکتے۔اسی طرح وہ نور جو مجھ کو دکھایا گیا میں اس کو تاریکی نہیں خیال کر سکتا۔“ (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۹۷) مخالف چاہتے ہیں کہ میں نابود ہو جاؤں اور ان کا کوئی ایسا دا ؤ چل جائے کہ میرا نام ونشان نہ رہے مگر وہ ان خواہشوں میں نامراد رہیں گے اور نامرادی سے مریں گے اور بہتیرے اُن میں سے ہمارے دیکھتے دیکھتے مر گئے اور قبروں میں حسرتیں لے گئے مگر خدا تمام میری مرادیں پوری کرے گا۔یہ نادان نہیں جانتے کہ جب میں اپنی طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے اس جنگ میں مشغول ہوں تو میں کیوں ضائع ہونے لگا اور کون ہے جو مجھے نقصان پہنچا سکے۔“ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۰۵) حضرات انبیاء علیہم السلام پر غیر احمدی علماء کے بہتانات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تو یہ لوگ دشمن ہیں اس لیے اگر ان کے متعلق قابل شرم باتیں کیں تو معذور ہیں مگر ان انبیاء کی نسبت بھی جن کو یہ خود مانتے ہیں یہ لوگ شرارت سے باز نہیں آتے۔یہاں تک کہ تمام نبیوں کے سردار آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جن کی اُمت ہونے کا دعویٰ کرتے اور جن کا کلمہ پڑھتے ہیں ان پر بھی الزامات لگاتے وقت انہیں شرم نہیں آتی۔ا۔حضرت ابراہیمؑ کے تین جھوٹ :۔اس کا ذکر کذبات میں آچکا ہے لَمْ يَكْذِبُ إِبْرَاهِيمُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ۔“