مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 895 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 895

895 ایک دوسرے صاحب نے فرمایا کہ احرار کے متعلق ایک شعر ضرور ہونا چاہیے کیا آپ کو معلوم نہیں کہ احرار کی شریعت کے امیر مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے امروہہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ مسلم لیگ کو ووٹ دیں گے وہ سور ہیں اور سو رکھانے والے ہیں۔“ أَوْ كَمَا قَالَ۔پھر میرٹھ میں مولوی حبیب الرحمن لدھیانوی صدر مجلس احرار اس قدر جوش میں آئے کہ دانت پیتے جاتے تھے۔غصے میں آکر ہونٹ چباتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے کہ:۔دس ہزار جینا اور شوکت اور ظفر جواہر لعل کی جوتی کی نوک پر قربان کئے جاسکتے ہیں۔“ اس پر میں نے یاروں کی فرمائش یوں پوری کی کیا کہوں آپ سے کیا ہیں احرار کوئی لچا ہے اور کوئی ثقہ چمنستان مجموعه منظومات ظفر علی صاحب صفحه ۱۲۵ مطبوعہ پبلشرز یونائیٹڈ لاہور ۱۹۴۴ ء باراول)۔گالیاں دے جھوٹ بول احرار کی ٹولی میں مل نکتہ یوں ہی ہو سکے گاحل سیاسیات کا ( ایضاً صفحه ۹۲) ۹۔آج اسلام اگر ہند میں ہے خوار و ذلیل تو یہ سب ذلت اسی طبقہ غدار سے ہے ( ایضاً صفحه م) ۱۰۔چمنستان صفحہ ۲۳۲ پر ظفر علی خاں لکھتے ہیں:۔میں نے صدر مجلس احرار سے دریافت کیا کہ بندہ پرور ! آپ خاکساروں کے کیوں مخالف ہیں ؟ پٹیل۔نہرو۔بوس۔گاندھی کے خلاف کیوں یلغار نہیں کرتے۔اس کے جواب میں صدر مجلس احرار کی زبان سے جن حقائق کا انکشاف فرمایا گیا وہ آج بھی ملت کو تفکر و تدبر کی دعوت دیتے ہیں۔“ 66 مولانا ظفر علی خان فرماتے ہیں ؎ پل رہے ہیں ان کے چندوں پر مگر احرار ہند پھر ہوں کیوں وہ اپنے ہی پر وردگاروں کے خلاف نیز (ایضاً صفحه ۲۳۲) نرالی وضع کا مومن ہے طبقہ احرار کہ سر جھکا ہوا مشرک کے آستاں پر ہے د (ایضاً صفحه ۱۶۸) ا۔تقسیم بر اعظم ہندو پاکستان کے موقعہ پر مسلمانوں کا جوقتل عام ہوا اس میں ہمارے خون