مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 869 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 869

869 ۵۔حضرت پیرانِ پیر غوث الاعظم سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق لکھا ہے:۔ایک دفعہ آپ کو کچھ خلل اسہال کا ہوا اور رات بھر باون مرتبہ اتفاق جانے بیت الخلاء کا عمل میں آیا تو آپ نے باون مرتبہ ہی غسل تازہ کیا۔گلدسته کرامات صفحه ۳۶۴ نیز کتاب مناقب تاج الاولیاء مطبوعہ مصر صفحه ۳۶) ۲۷ تصویر کھنچوانا مرزا صاحب نے فوٹو کھنچوائی حالانکہ لکھا ہے۔"كُلُّ مُصَوّرٍ فِي النَّارِ “ " جواب:۔ا۔تمہارے پیش کردہ کلیہ میں سے تو خدا تعالیٰ بھی مستثنی نہیں کیا گیا۔حالانکہ قرآن مجید میں ہے کہ وہ مُصوّر ہے۔جیسا کہ فرمایا: - هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوَّرُ (سورة الحشر : ۲۵) ۲۔قرآن مجید میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے محل کے متعلق لکھا ہے :۔الف " يَعْمَلُونَ لَهُ مَا يَشَاءُ مِنْ مَّحَارِيْبَ وَتَمَاثِيلَ وَجِفَانِ كَالْجَوَابِ وَقَدُورٍ رسِلِتٍ اعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا (سورة سبا : ۱۴) ب۔ان آیات کا ترجمہ تفسیر حسینی الموسومہ بہ قادری میں مندرجہ ذیل ہے:۔کام بناتے تھے جن سلیمان (علیہ السلام) کے واسطے جو چاہتے تھے سلیمان۔دراور دالان اچھے اور دیوار میں خوب اور بناتے تھے مورتیں۔اور فرشتوں اور انبیاء علیہم السلام کی صورتیں اس وضع پر جس پر کہ وہ عبادت کے وقت رہتے تھے۔تا کہ لوگ ان تصویروں کو دیکھ کر اسی صورت سے عبادت کریں۔۔اور بناتے تھے حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے واسطے لکڑی وغیرہ کے کاسے۔بڑے حوضوں کے مثل اور دیگیں اونچی اونچی کہا ہم نے کہ نیک کام کرو۔اے آل داؤد! واسطے شکران ہم۔نعمتوں کے کہ ثابت ہیں۔“ ( تفسیر قادری المعروف به تفسیر حسینی اردوزیر آیت سباء ۱۴۰) ج امام رازی رحمتہ اللہ علیہ اپنی تفسیر کبیر میں لکھتے ہیں :۔إِنَّ اللهَ تَعَالَى اَنْزَلَ عَلَى ادَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ تَابُوتًا فِيْهِ صُوَرُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ أَوْلَادِهِ فَتَوَارَثَهُ اَوْلَادُ ادَمَ إِلَى اَنْ وَصَلَ إِلَى يَعْقُوبَ۔“ ( تفسیر کبیر امام رازی زیر آیت فِيْهِ سَكِينَةً مِنْ رَّبِّكُمْ البقرة: ۲۵۰) 66 یعنی اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام پر ایک ” تابوت“ نازل فرمایا جس میں حضرت