مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 851 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 851

851 عثمان جلابی رضی اللہ عنہ کا بیٹا ہوں اس طریق کو میں نے پسند کیا ہے اور اپنا لباس پہنے میں ایسا ہی کیا ہے۔“ ۳۔چند مثالیں ملاحظہ ہوں :۔تلخیص از کشف المحجوب مترجم اردو چوتھاباب فصل سوم ) الف۔حضرت حبیب عجمی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں حضرت شیخ فرید الدین عطار تحریر فرماتے ہیں:۔میں سال تک ایک کنیز آپ کے ہاں رہی، لیکن آپ نے اس کا منہ تک نہ دیکھا۔آپ نے اس لونڈی کو مخاطب کر کے فرمایا۔اس تہیں سالی کی مدت مجھ کو یہ مجال نہ تھی کہ خدا کے سوا کسی اور کی طرف دھیان کروں۔اس وجہ سے تیری طرف متوجہ نہ ہو سکا۔“ ( تذکرۃ الاولیاء اردو ترجمہ صفحہ ۳۷ شائع کردہ برکت علی اینڈ سنز) (ب) حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت لکھا ہے:۔آپ کے استغراق کا یہ عالم تھا کہ ایک مرید جو ہمیں سال سے ایک دم کے لئے آپ سے جدا نہ ہوا تھا، جب بلاتے تھے تو اس سے اس کا نام دریافت فرماتے۔ایک دن اس مرید نے عرض کی کہ حضرت ! شاید آپ مذاق میں ایسا کہتے ہیں اور ہر روز میرا نام دریافت فرماتے ہیں۔فرمایا کہ میں مذاق نہیں کرتا بلکہ اللہ تعالیٰ کے نام نے تمام مخلوق کو میرے ذہن سے فراموش کر دیا ہے۔اگر چہ میں تیرا نام یاد کرتا ہوں لیکن پھر بھول جاتا ہوں۔“ ( تذکرۃ الاولیا ءار دو صفحہ ۱۱۹۔باب چودھواں شائع کردہ برکت علی اینڈ سنز ) ج۔حضرت داؤد طائی رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں لکھا ہے:۔ایک دفعہ ایک شخص نے آپ کے پاس جا کر کہا کہ آپ کے مکان کی چھت ٹوٹ گئی ہے، گر پڑے گی۔فرمایا میں سال ہوئے میں نے چھت کو نہیں دیکھا پھر آپ سے پوچھا گیا کہ خلقت سے کیوں نہیں ملتے ؟ فرمایا اگر اپنے آپ سے فراغت ہو تو دوسروں کے پاس بیٹھوں۔“ ( تذکرۃ الاولیاء اردو صفحه ۴ ۱۵۔اکیسواں باب شائع کردہ برکت علی اینڈ سنز ) و۔حضرت ابو سفیان ثوری کی نسبت لکھا ہے:۔ایک دفعہ آپ نے ایک کپڑا الٹا پہن لیا۔لوگوں نے کہا کہ سیدھا کر کے پہنو مگر آپ نے نہ کیا اور فرمایا کہ یہ کپڑا میں نے خدا کی خاطر پہنا ہے۔خلقت کی خاطر اس کو بدلنا نہیں چاہتا۔“ ( تذکرۃ الاولیاء اردو صفحہ ۱۴۰۔سولہواں باب شائع کردہ برکت علی اینڈ سنز )