مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 848 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 848

848 سے کوئی تعلق نہیں ہوتا تو اس کا جواب سن لو! ا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکثر مشک اور عنبر استعمال کرتے تھے۔“ (سيرة النبي مشبلی نعمانی حصہ اول جلد ۲ صفه ۱۲ اطبع یاز دہم ۱۹۷۹ نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد ) ۲۔ابوداؤد میں ہے کہ: ”ایک صحابی پر کسی حروری نے اعتراض کیا کہ تم نے قیمتی حلہ کیوں پہنا۔تو انہوں نے جواب میں کہا۔میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر قیمتی لباس دیکھا ہے۔“ (ابو داؤد كتاب اللباس باب لباس الغليظ )۔حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:۔روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسیر کستوری ایک ہی مرتبہ پانی میں ڈال دی اور اپنے اور اپنے بالوں کے اوپر مل دی (کشف المحجوب مترجم اردو تئیسواں باب بخشش اور سخاوت کے بیان میں ) ۴۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ڈاڑھی میں زعفران لگایا کرتے تھے:۔66 "كَانَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السَّبُنِيَةَ وَ يُصَفَرُ لِحْيَتَهُ بِالْوَرُسِ وَالزَّعْفَرَانَ۔“ (بخارى كتاب اللباس باب النِّعَالَ السَّبُنِيَّةِ وَغَيْرَهَا - مسلم ابوداود كتاب الترجل باب في خضاب الصفرة بحوالہ جامع الصغیر مصنفه امام سیوطی مصری جلد ۲ صفحه ۱۲۱) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رنگے ہوئے چمڑے کی جوتی پہنتے تھے اور ہندوستانی زعفران اور دوسرے زعفران سے داڑھی کو رنگا کرتے تھے۔“ ۵۔" حضرت عثمان نے اپنے دانتوں کو سونے کے تار سے باندھ رکھا تھا۔“ تاريخ الخلفاء مصنفه امام سیوطی مترجم اردو باب بيان الأمراء، ذكر عثمان ) ۶۔حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ " پیران پیر جن کا دعویٰ ہے کہ ”میں اپنے جد امجد کے قدم پر ہوں۔نہ اٹھایا کوئی قدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی مقام سے کہ نہ رکھا میں نے اپنا قدم اس جگہ پر۔“ گلدستہ کرامات صفحہے۔روایات شیخ شہاب الدین سہروردی مطبع مجتبائی دہلی ) نیز فرماتے ہیں کہ :۔هَذَا وَجُودُ جَدِي مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا وَجُوْدَ عَبْدِ الْقَادِرِ۔“ (ايضاً صفحه۱)