مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 847
847 صفحه ۲۱ مطبوعہ مطبع نظامی کانپور ) اور ظاہر ہے کہ دوائی ٹانک وائین مخلوط ہی کی صورت زیادہ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔نہ اس سے زیادہ۔۸۔پھر لکھا ہے:۔(الف) شراب بقد رسکر کے حرام ہے یہ مذہب امام ابوحنیفہ کا ہے۔“ (شرح وقايه كتاب الأشربه) ب۔اور جائز ہے سرکہ بنانا خمر کا۔“ (نور الهدایہ ترجمہ اردو شرح وقايه كتاب الأشربه) ج۔اسی طرح نبیذ کھجور کا یا انگور خشک کا جب تھوڑ اسا پکا لیا جائے۔اگر چہ اس میں شدت ہو جائے لیکن ان تینوں کا اس مقدار تک پینا درست ہے کہ نشہ نہ کرے اور لہو و طرب کے قصد سے نہ پیئے۔بلکہ قوت کے لئے استعمال کرے۔“ ( نور الهدایہ ترجمہ اردو شرح وقايه كتاب الأشربه) د ”نسائی نے مثلث کی حلت کو حضرت عمرؓ سے روایت کیا۔امام صاحب کے نزدیک صرف آخر کا پیالہ ہے جس سے نشہ ہوا۔(نور الهدایہ ترجمہ اردو شرح وقايه كتاب الأشربه) ر اور مکروہ ہے خمر (شراب) کی تلچھٹ کا پینا اور اس کو کنگھی میں مل کر بالوں کو لگانا ،لیکن تلچھٹ کا پینے والا جب تک مست نہ ہو وے تو اس کو حد نہ لگے گی۔(شرح وقایہ کتاب الأشربه) ۱۲۔ریشمی کپڑے اور کستوری ”مرزا صاحب نے اپنے ایک مرید کولکھا کہ میری لڑکی مبارکہ کے لئے ریشمی گر نہ چاہیے جس کی قیمت چھ روپے سے زائد نہ ہو اور گوٹا لگا ہوا ہو۔“ ( خطوط امام بنام غلام صفحه ۵ مجموعه مکتوبات حضرت مسیح موعود علیہ السلام بنام حکیم محمد حسین صاحب قریشی لاہور ) نیز کستوری استعمال کیا کرتے تھے۔جواب:۔کستوری کا استعمال ذیا بیطس کی بیماری کے لئے بطور علاج کے تھا اور ہم نے آج تک قرآن مجید، حدیث یا کسی دوسری فقہ کی کتاب میں یہ نہیں پڑھا کہ کستوری حرام ہے۔قرآن مجید میں ہے۔يَأَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا (الـمـؤمـنـون : ۵۲ ) کہ اے رسولو! جو پاک چیزیں ہیں وہ کھاؤ اور نیک کام کرو۔باقی رہا مبارکہ کے لئے ریشمی کرتا اور گوٹا لگا ہوا تو عورتوں کے لئے یہ دونوں چیزیں اسلامی شریعت کی رو سے حلال ہیں۔ہاں اگر یہ اعتراض ہو کہ خدا کے محبوبوں کو اچھی پوشاکوں اور اچھے کھانوں