مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 844 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 844

844 دیکھو تفسیر ابن کثیر جلد تفسیر زیر آیت سَيْدًا وَ حَصُورًا (آل عمران: ۴۰) ۵۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھا ہے:۔وَكَانَ النِّسَاءُ وَالطَّيِّبُ اَحَبَّ شَيْءٍ إِلَيْهِ وَكَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ فِى اللَّيْلَةِ الْوَاحِدَةِ وَكَانَ قَدْ أُعْطِيَ قُوَّةُ ثَلِثِيْنَ فِي الْجِمَاعِ وَغَيْرِه (زاد المعاد فصل: في هديه النكاح و معاشرته أهله) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بیویاں اور خوشبو بہت پیاری تھی اور آپ آپنی سب بیویوں کے پاس ایک ہی رات میں ہو آیا کرتے تھے اور حال یہ تھا کہ آپ کو جماع وغیرہ کے لحاظ سے تمہیں مردوں کی قوت عطا ہوئی تھی۔66 ٢ - "كَانَ يَطُوفُ عَلَى جَمِيعِ نِسَائِهِ فِي لَيْلَةٍ بِغُسْلِ وَاحِدٍ۔“ (جامع الصغیر امام سیوطی جلد ۳ باب الکاف حدیث نمبر ۷۰۸۵۔مسند امام احمد بن حنبل حدیث نمبر ۱۲۵۱۴،۱۲۵۱۵ ، بخاری کتاب الغسل باب الجنب يخرج و يمشى فى السوق وغيره مسلم کتاب الحيض باب ماجاء جواز نوم الجنب۔۔۔۔۔الخ ابوداؤد كتاب الطهارة باب ما جاء في الرجل يطوف۔۔۔۔۔۔الخ - ترمذی ابواب الطهارة باب ما جاء في الرجل يطوف على نسائه بغسل واحد _نسائی کتاب الطهارة باب اتيان النساء قبل احداث الغسل ابن ماجه كتاب الطهارة باب ما جاء في من يغتسل من جميع نساء ه غسلا واحدًا۔تجرید بخاری مترجم اردو شائع کردہ فیروز اینڈ سنز ۱۳۴۱ھ جلدا صفحه ۸۱ ) ترجمه از تجرید بخاری بحوالہ مذکورہ بالا:۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کے پاس (ایک ہی غسل میں۔خادم ) ایک ہی ساعت کے اندر رات اور دن میں دورہ کر لیتے تھے۔اور وہ گیارہ تھیں۔(ایک روایت میں آیا ہے کہ وہ نو تھیں۔انس سے پوچھا گیا کہ آپ ان سب کی طاقت رکھتے تھے؟ وہ بولے ہم تو کہا کرتے تھے کہ آپ کو تمیں مردوں کی قوت دی گئی ہے۔ے۔ایک اور حدیث میں ہے:۔أَتَانِی جِبْرِيلُ بِقِدْرٍ فَاكَلْتُ مِنْهَا فَأُعْطِيتُ قُوَّةَ اَرْبَعِينَ رُجُلا فِي الْجِماع (جامع الصغير للسيوطى مصرى باب الالف الهمزه جلدا) د یعنی جبرئیل میرے پاس ایک مٹی کی ہنڈیا لائے۔سو میں نے اس میں سے کھایا تو مجھے جماع میں چالیس مردوں کی قوت دی گئی۔“ ۸۔ایک اور روایت میں ہے:۔