مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 843
843 ۱۹ میہی دوائیاں مرزا صاحب قوت باہ کی دوائیاں کھایا کرتے تھے۔جواب۔قرآن مجید میں ہے قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ “ (الکھف: ااا) کہ کہہ دے کہ میں بھی تمہاری طرح کا انسان ہوں۔بوجہ بشریت تمام بشریت کے تقاضے (جو گناہ نہ ہوں) انبیاء کے ساتھ ہوتے ہیں۔کوئی نبی اس سے مستفی نہیں۔چنانچہ آنحضرت صلعم کے متعلق بھی اسی قسم کے واقعات ہیں :۔ا۔حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اپنی مشہور و معروف کتاب ” کیمیائے سعادت میں فرماتے ہیں:۔اور غرائیب اخبار میں منقول ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اپنے آپ میں ضعف شہوت دیکھا تو جبرائیل نے مجھے ہریسہ کھانے کو کہا اور اس کا سبب یہ تھا کہ حضور کی نوعورتیں تھیں اور وہ تمام عالم پر حرام ہو چکی تھیں اور ان کی امید تمام جہان سے منقطع ہو چکی تھی۔“ ( کیمیائے سعادت۔مترجم اردو از ملک عنایت اللہ صاحب پر و فیسر مشن کالج مطبوعہ دین محمدی پریس۔رکن سوم مہلکات میں اصل پیٹ اور شرمگاہ کی خواہش کے علاج میں صفحہ ۲۷۰) درج ہے:۔نوٹ:۔کیمیائے سعادت کے فارسی ایڈیشن مطبع نولکشور کے صفحہ ۲۷۸ پر یہ روایت ۲۔ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل سے اپنی قوت باہ کا شکوہ کیا۔جبرائیل نے کہا کہ تم ہریسہ کھایا کرو اس میں قوت چالیس مردوں کی رکھی ہے۔“ انس بن مالک کہتے ہیں کہ فرمایا حضرت نے کہ تم خضاب کیا کروحنا کا ، کہ قوت باہ پیدا کرتی۔۔ان حدیثات کو غایت الاحکام فی صناعت الاحکام نجم الدین ابن اللبو دی ۶۶۱ ھ والے نے بیان کیا ہے۔“ ( طب نبوی شائع کردہ ملک دین محمد اینڈ سنز صفحہے ) ۴۔تم لوگوں نے تو حضرت یحیی علیہ السلام کے متعلق اپنی تفاسیر میں لکھا ہے کہ وہ ”حضور“ تھے۔ان معنوں میں کہ ان میں قوت باہ مطلقاً مفقود تھی۔(اس سے زیادہ بیان کرنا قرین مصلحت نہیں۔خادم )