مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 47 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 47

47 اس حوالہ میں الفاظ نیک بخت اور عالی حوصلہ قابل غور ہیں۔اس سے بڑھ کر اور نیک بختی کیا ہوگی کہ خود ہی اپنی بیوی کو زنا کی تحریک کر کے اپنے لئے راستہ کھول رہا ہے۔پھر اس سے بڑھ کر عالی حوصلگی کیا ہوگی کہ اپنی غیرت و عزت کو خیر باد کہہ کر اپنے ننگ و ناموس اور اپنی محبوبہ کو دوسرے اگنی مشٹنڈے کے سپر د کر رہا ہے۔یہ بے نظیر عالی حوصلگی قابل آفرین ہے۔خاوند کی موجودگی میں دوسرے کی بغل میں جا کر سونا اور خالص کا ریہ کرانا مذکورہ بالا زنا کے قواعد کے ماتحت آنا نہیں تو اور کیا ہے؟ ادم شیم ؟ عورت کا نیوگی تلاش کرنا بھی نرالا قانون ہے۔۱۵۔بغیر اولاد کی ضرورت اور خواہش کے صرف شہوت رانی کے لئے نیوگ جب ثابت ہو۔اور ہو بھی خاوند کی موجودگی اور اس کے نکاح میں ہونے کی حالت میں تو سوائے زنا کے اور کیا نام رکھا جاسکتا ہے۔سنیے: اگر بیاہا خاوند دھرم کی غرض سے غیر ملک میں گیا ہو تو عورت آٹھ برس۔اور اگر علم اور نیک نامی کے لیے تو چھ برس اور دولت وغیرہ کے لئے تو تین برس تک انتظار کر کے پھر نیوگ کر کے اولاد حاصل کرے۔جب شادی شدہ خاوند آوے تب نیوگ شدہ خاوند سے قطع تعلق ہو جاوے۔“ (ستیارتھ باب ۴ دفعه ۱۴۰) اس حوالہ نے تو پردہ ہی اٹھا دیا۔مزید تشریح کا محتاج نہیں۔صرف اس قدر جتا دینا ضروری ہے کہ حوالہ نمبر 1 میں سوامی جی نے فرمایا تھا کہ کار یہ یعنی مجامعت کرنے کے بعد تعلق نہیں رہتا مگر اس میں بتایا گیا ہے کہ جب تک خاوند باہر سے واپس نہ آوے تب تک نیوگی اور نیو گن تعلق قائم رکھیں۔اس کے واپس آنے پر قطع تعلق کر لیں۔عجیب فراخدلی اور عالی حوصلگی ہے۔۱۶۔سب سے زبر دست پرمان یعنی حکم سوامی جی کا جو پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ نیوگ ناجائز طور پر شہوت رانی کا زبر دست آلہ ہے۔لیجیے سینے اور سنائیے۔فرماتے ہیں:۔سوال: ”جب ایک بیاہ ہوگا۔ایک مرد کے لئے ایک عورت اور ایک عورت کے لئے ایک مرد رہے گا اس عرصہ میں عورت حاملہ، دائم المریض یا مرد دائم المریض ہو جائے اور دونوں کا عالم شباب ہو اور رہا نہ جائے تو پھر کیا کریں؟ جواب:۔اگر حاملہ عورت سے ایک سال صحبت نہ کرنے کے عرصہ میں مر دیا دائم المریض مرد کی عورت سے رہا نہ جائے تو کسی سے نیوگ کر کے اس کے لئے اولاد پیدا کرے لیکن رنڈی بازی یا