مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 823 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 823

823 اور ایک ہی قوم اور شہر بلکہ ایک ہی مکان میں بعض دفعہ دو دو تین تین بلکہ چار چار اور اس سے زیادہ بھی نبی ہوتے رہے ہیں۔مثلاً حضرت موسیٰ و ہارون۔ابراہیم و اسمعیل واستحق۔یعقوب و یوسف۔داؤ دو سلیمان، حضرت زکریا و یکی اور عیسی علیہم السلام۔پس اگر ہر نبی کے لئے جدید شریعت کا لانا ضروری ہو تو پھر یہ مضحکہ خیز صورت تسلیم کرنی پڑے گی کہ ایک ہی شہر میں ایک نبی نماز ظہر کے وقت یہ اعلان کرتا ہے کہ پانچ نمازیں فرض ہیں تو عصر کے وقت دوسرا نبی یہ اعلان کر رہا ہے کہ یہ حکم منسوخ ہو گیا ہے۔اب چار نمازیں فرض ہو گئی ہیں۔اس طرح تو مذہب مذہب نہیں رہے گا بلکہ تماشا بن کے رہ جائے گا۔أوليك الَّذِينَ اتَيْنْهُمُ الْكِتَبَ (الانعام: ۹۰) کی تفسیر میں علامہ شہاب الدین فرماتے ہیں:۔الْمُرَادُ بِايْتَائِهِ التَّفْهِيمُ السَّامُ بِمَا فِيهِ مِنَ الْحَقَائِقِ وَالتَّمْكِينِ مِنَ الْإِحَاطَةِ بِالْجَلَائِلِ وَالدَّقَائِقِ أَعَمُّ مِنْ أَنْ يَكُونَ ذَلِكَ بِالْإِنْزَالِ ابْتِدَاء۔۔۔۔فَإِنَّ الْمَذْكُورِينَ لَمْ يُنْزَلُ عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ كِتَابٌ مُعَيَّنٌ۔( تفسیر ابی السعو د بر حاشیہ تفسیر کبیر زیر آیت الانعام: ۹۰ - روح المعانی زیر آیت الانعام:۹۰) کہ اس سے مراد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو پوری پوری تفہیم عطا کرے گا ان حقائق اور دقائق کی جو اس کتاب میں ہیں عام اس سے کہ ان کو کوئی خاص کتاب دی جائے کیونکہ وہ انبیاء جن کا قرآن میں ذکر ہے ان میں سے کئی ایسے ہیں جن پر کوئی کتاب معین نازل نہیں ہوئی۔نیز دیکھو تذکرۃ الاولیاء ذکر حضرت حبیب عجمی انوار الا ز کیا ، صفحہ ۶۵ چھٹا باب ) ١٠۔آیت اَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتَب کے نیچے لکھا ہے "لَا مَعَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ عَلَى الإطلاقِ إِذْلَمْ يَكُنْ لِبَعْضِهِمُ كِتَابٌ وَ إِنَّمَا كَانُوا يَأْخُذُونَ بِكُتُبِ مَنْ قَبْلَهُمُ۔روح البیان زیر آیت وَأَنزَلَ مَعَهُمُ الكِتب البقرة : ۲۱۳ تفسير الى السعو دو برحاشیه تفسیر کبیر زیر آیت وَأَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتب البقرة: ۲۱۳) یعنی اس آیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر ایک نبی کو الگ الگ کتاب دی گئی تھی کیونکہ ایسے انبیاء بھی ہوئے ہیں جن کے پاس اپنی کتاب کوئی نہ تھی پہلے نبی کی کتاب سے ہی وہ استنباط کیا کرتے تھے۔وَإِذْ اَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُم مِّنْ كِتُبِ (ال عمران : ۸۲) الأَرَادَ بِالنَّبِيِّينَ الَّذِينَ بُعِثُوا بَعْدَ مُوسى عَلَيْهِ السَّلَامُ وَذَلِكَ أَنَّ اللَّهَ بَعَثَ