مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 816 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 816

816 جواب:۔ا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی بنی فاطمہ میں سے ہیں۔کیونکہ آپ کی بعض دادیاں سادات میں سے تھیں۔چنانچہ فرماتے ہیں:۔وو میرے اجداد کی تاریخ سے ثابت ہے کہ ایک دادی ہماری شریف خاندان سادات سے اور بنی فاطمہ میں سے تھی۔ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۲ حاشیه ) اگر کہونسل ماں کی طرف سے نہیں بلکہ باپ کی طرف سے چلتی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ قاعدہ عام خاندانوں میں ہو تو ہومگر خاندان سادت میں ابتداء ہی سے نسل لڑکی کی طرف سے چلتی ہے۔کیونکہ اس خاندان کی نسل حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے چلی تھی۔۲۔مخالفین کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ اعتراض ہونا کہ آپ بنی فاطمہ سے نہیں ہیں بذات خود حضرت کی صداقت کی دلیل ہے کیونکہ لکھا ہے:۔يَقُولُ لَهُ لَسْنَا نَعْرِفُكَ وَ لَسْتَ مِنْ وُلْدِ فَاطِمَةَ كَمَا قَالَ الْمُشْرِكُونَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔(بحار الانوار باب الآيات المأوّلة بقيام القائم ) که امام مہدی کو اس کے مخالف کہیں گے کہ ہم نہیں جانتے کہ تو کون ہے کیونکہ تو حضرت فاطمہ کی نسل سے نہیں ہے۔(امام محمد باقر فرماتے ہیں کہ ان کا یہ اعتراض ایسا ہی بودا اور نا قابل اعتناء ہوگا ) جیسا کہ آنحضرت صلعم پر مشرکین مکہ کی طرف سے جس قدر اعتراضات کئے گئے وہ مکہ نا قابل اعتناء تھے۔۳۔احادیث میں مہدی کے نسب کے متعلق اس قدر اختلاف ہے کہ اس بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف حجت نہیں پکڑی جاسکتی۔ملاحظہ ہو:۔الف- الْمَهْدِيُّ مِنْ عِتْرَتِى مِنْ وُلْدِ فَاطِمَةَ۔(كنز العمال كتاب القيامة جلد نمبرے صفحه ۱۸۶ حدیث نمبر ۱۹۳۸ ) کہ مہدی بنی فاطمہ میں سے ہوگا۔ب سَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ رَجُلٌ يُسَمَّى بِاسْمِ نَبِيِّكُمُ يُشْبِهُ فِي الْخُلْقِ وَلَا يُشْبِهُ فِي الْخَلْقِ ثُمَّ ذَكَرَ قِصَّةً يَمَلُا الْأَرْضَ عَدْلًا اَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ۔(النجم الثاقب جلد ۲ صفحه ۹۰ حاشیه مطبع احمدی پٹنہ) کہ حضرت حسنؓ کی نسل سے وہ پیدا ہوگا۔جس کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اور جس کے کام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کام ہوں گے اور وہ زمین کو عدل وانصاف سے بھر دے گا۔ج - إِنَّ الْمَهْدِى مِنْ وُلْدِ الْحُسَيْنِ۔رَوَاهُ ابْنُ عَسَاكَرٍ عَنْ جَابِرٍ۔(النجم الثاقب