مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 795 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 795

795 وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نو رسا را نام اس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے اس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے ( در مشین اردو صفحه ۸۴،۸۲) (1) جیسا کہ ثابت کیا جا چکا ہے کہ حضرت مسیح موعو علیہ السلام کا دعویٰ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہونے کا ہے لیکن حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ جن کی عظیم شخصیت کا اقرار حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ نے بھی (کشف المحجوب مترجم اردو صفحه ۱۲۲ مطبوعہ دین محمدی پریس ) پر فرمایا ہے۔تفصیل ملاحظہ ہو۔الہامات پر اعتراضات کا جواب زیر عنوان ”حجر اسود منم“ کے جواب میں۔حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ کی نسبت لکھا ہے:۔بایزید سے لوگوں نے کہا کہ قیامت کے دن ساری خلقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہوگی۔تو فرمایا۔قسم خدا کی میرا لواء (جھنڈا) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لواء سے زیادہ ہے کہ خلائق اور پیغمبر میرے جھنڈے کے نیچے ہوں گے۔مجھ جیسا نہ آسمان میں پائیں گے نہ زمین میں۔“ اس کے آگے حضرت شیخ فریدالدین عطار رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:۔” جب کوئی شخص ایسا ہے تو اس کو زبانِ حق حاصل ہوگی اور کہنے والا بھی حق ہو گا۔اس کا بولنا حق کا بولنا ہوگا تو ضرور حق بایزید کی زبان سے کہتا ہے کہ میرا لواء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لواء سے برتر ہے۔جب یہ روا ہے کہ انني انا الله “ (طه : ۱۵) ایک درخت سے ظاہر ہو۔تو یہ بھی روا ہے کہ لِوَانِيُّ أَعْظَمُ مِنْ لِوَاءِ مُحَمَّدٍ اور سُبْحَانِى مَا أَعْظَمُ شَانِی بایزید سے ظاہر ہو۔“ (ظہیر الاصفیاء اردوترجمہ تذکرة الاولیاء باب چودھواں صفحہ ۱۵۹ و تذکرة الاولیاء اردو شائع کردہ شیخ برکت علی اینڈ سنز صفحه ۱۳۰) (۷) اس سلسلہ میں مزید حوالجات ملاحظہ ہوں مضمون ختم نبوت کے آخر میں شرک فی الرسالة“ کا نعرہ بلند کرنے والوں سے ایک سوال۔۵۸۔میرے لئے دوگر ہن مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک نشان گرہن کا ظاہر ہوا تھا اور میرے لئے دوکا۔لَهُ خَسَفَ الْقَمَرُ الْمُنِيرُ وَ إِنَّ لِي غَسَا الْقَمَرَانِ الْمُشْرِقَانِ أَتُنْكِرُ الجواب : مفصل طور پر پچھلے اعتراض کے جواب میں گزر چکا ہے کہ خسوف و کسوف کا نشان