مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 778 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 778

778 اِبْتِهَالَ الْمُذْنِبِ الدَّلِيلِ وَادْعُوكَ دَعْوَ الْخَائِفِ الضَّرِيرِ۔الطبرانی بحوالہ جامع الصغیر للسیوطی جلد اصفحہ ۵۷ مصری باب الالف ) د یعنی اے اللہ! تو میرے کلام کوسنتا اور میرے مکان کو دیکھتا ہے تو میرے مخفی اور ظاہر کا علم رکھتا ہے میرے کام میں سے کوئی چیز تجھ سے مخفی نہیں ہے اور میں مفلس اور محتاج ہوں۔۔۔اور میں تیرے حضور میں ایک گنہ گار ذلیل کی طرح گڑ گڑاتا ہوں اور ایک خائف نابینا کی سی دعا کرتا ہوں۔“ چونکہ یہ خدا کے بندے کی اپنے خالق کے حضور مناجات ہے اس لئے اس میں جتنا بھی تذلل وانکسار زیادہ ہوگا۔دعا کر نیوالے کی علو مرتبت پر دلیل ہوگا نہ کہ محل اعتراض۔جواب نمبر ۶۔حضرت جنید بغدادی فرماتے ہیں :۔میں نے حدیث شریف پڑھی ہے جس میں جناب رسالتماب صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ زمانہ آخر میں مخلوق کا نیک گمان اس شخص کے متعلق ہو گا جو سب سے بدتر ہو گا اور وعظ بیان کرے گا۔چنانچہ میں نے اپنے آپ کو سب سے بدترین دیکھا۔اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد سچا ہونے کی وجہ سے وعظ بیان کرتا ہوں۔“ ( تذکرة الاولياء شیخ فریدالدین عطار باب ۳ در بیان حضرت جنید بغدادی مترجم اردو مطبع علمی پرنٹنگ پریس صفحه ۷۱۲۔ظہیر الاصفیاء ترجمہ اردو تذکرۃ الاولیاء جلال پرنٹنگ پر لیس لا ہور صفحہ ۳۰۲) جواب نمبرے:۔حضرت داتا گنج بخش اپنی کتاب کشف المحجوب میں تحریر فرماتے ہیں:۔’داؤد طائی رحمۃ اللہ علیہ امام صاحب ( امام جعفر صادق) کے پاس آئے اور کہا۔اے رسول اللہ کے بیٹے ! مجھے کوئی نصیحت فرماؤ کیونکہ میرا دل سیاہ ہو گیا ہے۔انہوں نے جواب دیا کہ اے ابا سلمان ! آپ اپنے زمانہ کے زاہد ہیں آپ کو میری نصیحت کی کیا ضرورت ہے، داؤد طائی نے فرمایا کہ اے فرزند پیغمبر خداوند تعالیٰ نے آپ کو سب خلقت پر فضیلت بخشی ہے آپ کو سب کے لئے نصیحت کرنا واجب ہے امام صاحب نے فرمایا کہ اے ابا سلمان ! میں ڈرتا ہوں کہ قیامت کو میرا دا دا بزرگوار مجھے گرفت کرے کہ تو نے حق متابعت ادا نہیں کیا اور یہ کام نسب سے صحیح اور قوی نہیں ہوتا۔۔۔داؤد طائی رونے لگے اور کہا کہ اے خداوند عز و جل ! جس کا خمیر نبوت کے پانی سے ہے اور اس کی طبیعت کی ترکیب دلائل روشن سے ہے اور جس کا دادا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور ماں بتول فاطمتہ الزہراء ہے اس کے سامنے داؤد کون ہوتا ہے۔جو اپنے معاملہ پر غزہ ہو۔یہ بھی انہیں سے روایت ہے کہ ایک