مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 760 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 760

760 و۔تمام سچے مسلمان جو دُنیا میں گذرے کبھی ان کا یہ عقیدہ نہیں ہوا کہ اسلام کو تلوار سے پھیلانا چاہیے بلکہ ہمیشہ اسلام اپنی ذاتی خوبیوں کی وجہ سے دنیا میں پھیلا ہے۔پس جو لوگ مسلمان کہلا کر صرف یہی بات جانتے ہیں کہ اسلام کو تلوار سے پھیلانا چاہیے وہ اسلام کی ذاتی خوبیوں کے معترف نہیں ہیں اور ان کی کارروائی درندوں کی کارروائی سے مشابہ ہے۔“ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۶۷ حاشیه ) کیا ان عبارتوں سے صاف طور پر ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت مرزا صاحب اپنے وقت میں حرمت جہاد کا فتویٰ قرآن مجید اور حدیث نبوی کی بناء پر دے رہے ہیں نہ کہ اسلامی حکم کو منسوخ قرار دے کر ؟ علاوہ ازیں تریاق القلوب کے مؤخر الذکر حوالجات سے یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے جس نظریہ جہاد کی مخالفت فرمائی ہے وہ غیر مسلموں کوجبر امسلمان بنانے کا وہ غلط تصور ہے جو مولوی ابو الاعلیٰ مودودی جیسے علماء کہلانے والے ابتدا سے لوگوں کے سامنے پیش کرتے چلے آئے ہیں اور جن کا ذکر مضمون ہذا کی ابتدائی سطور میں کسی قدر تفصیل ہے کیا جاچکا ہے۔ز۔پھر مرزا صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔”ہم نے سارا قرآن شریف تذبر سے دیکھا مگر نیکی کی جگہ بدی کرنے کی تعلیم کہیں نہیں پائی ہاں یہ بیچ ہے کہ اس گورنمنٹ کی قوم مذہب کے بارے میں نہایت غلطی پر ہے وہ اس روشنی کے زمانہ میں ایک انسان کو خدا بنارہے ہیں اور عاجز مسکین کو رب العالمین کا لقب دے رہے ہیں مگر اس صورت میں تو وہ اور بھی رحم کے لائق اور راہ دکھانے کے محتاج ہیں کیونکہ وہ بالکل صراط مستقیم کو بھول گئے اور دور جا پڑے ہیں ہم کو چاہیے کہ ان کے لئے جناب الہی میں دعا کریں کہ اے خداوند قادر ذوالجلال ان کو ہدایت بخش اور ان کے دلوں کو پاک تو حید کے لئے کھولدے اور سچائی کی طرف پھیر دے تا وہ تیرے بچے اور کامل نبی اور تیری کتاب شناخت کرلیں اور دینِ اسلام ان کا مذہب ہو جائے ، ہاں پادریوں کے فتنے حد سے بڑھ گئے ہیں اور ان کی مذہبی گورنمنٹ ایک بہت شور ڈال رہی ہے مگر ان کے فتنے تلوار کے نہیں ہیں۔قلم کے فتنے ہیں سواے مسلمانو! تم بھی قلم سے ان کا مقابلہ کرو۔۔۔۔خدا تعالیٰ کا منشاء قرآن شریف میں صاف پایا جاتا ہے کہ قلم کے مقابل پر قلم ہے اور تلوار کے مقابل پر تلوار۔مگر کہیں نہیں سنا گیا کہ کسی عیسائی پادری نے دین کے لئے تلوار بھی اٹھائی