مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 745
745 بھی۔پس ”خود کاشتہ پودہ کی عبارت سے مراد حضرت کا دعویٰ یا جماعت لینا صریح بد دیانتی ہے۔(ک) پھر یہ عجیب بات ہے کہ انگریز نے حضرت مرزا صاحب سے یہ تو کہا کہ تم عین چودہویں صدی کے سر پر دعوی مجددیت کر دو اور خود کو حدیث مجدد کا مصداق قرار دو۔اور ادھر اللہ تعالیٰ سے بھی سازش کر لی کہ کسی بچے مجدد کو چودہویں صدی میں نہ آنے دے۔حالانکہ حضرت مرزا صاحب نے اعلان فرمایا:۔ہائے ! یہ قوم نہیں سوچتی کہ اگر یہ کاروبار خدا کی طرف سے نہیں تھا تو کیوں عین صدی کے سر پر اس کی بنیاد ڈالی گئی اور پھر کوئی بتلا نہ سکا کہ تم جھوٹے ہو اور سچا فلاں آدمی ہے۔“ اربعین نمبر ۴۔روحانی خزائن جلدی اصفحہ ۴۶۹) افسوس ان لوگوں کی حالتوں پر۔ان لوگوں نے خدا اور رسول کے فرمودہ کی کچھ بھی عزت نہ کی اور صدی پر بھی سترہ برس گزر گئے۔مگر ان کا مجد داب تک کسی غار میں پوشیدہ بیٹھا ہے۔مجھ سے یہ لوگ کیوں بخل کرتے ہیں اگر خدانہ چاہتا تو میں نہ آتا۔“ اربعین نمبر ۳۔روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ ۳۹۹) ۴۶ تنسیخ جہاد کا الزام مجلس احرار نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے جماعت احمدیہ کے خلاف جو اشتعال انگیزی اور افتراء پردازی کی مہم شروع کر رکھی ہے اس کی ریڑھ کی ہڈی یہ اعتراض ہے کہ جماعت احمد یہ جہاد کی منکر ہے۔اور یہ کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے جہاد کو قیامت تک منسوخ قرار دے کر اسلام کے ایک بہت بڑے رکن کا انکار کیا ہے۔بعض علماء کا نظریہ:۔یہ الزام کس قدر بے بنیاد اور دور از حقیقت ہے اس کا صحیحا ندازہ تو مندرجہ ذیل سطور کے مطالعہ سے ہو سکے گا لیکن قبل اس کے کہ ہم اس مسئلہ کی حقیقت پر تفصیلی بحث کریں یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ حضرت مرزا صاحب سے ماقبل و مابعد دیگر علماء کی اصطلاح میں لفظ ”جہاد سے مراد کیا تھی؟ کیونکہ اس سے ہمیں اس پس منظر کا علم ہو سکے گا جس میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے جہاد کے بارے میں صحیح اسلامی نظریہ کو واضح فرمایا۔نیز یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ اس نقطہ نگاہ کی وضاحت کی ضرورت کیوں پیش آئی تھی ؟