مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 737 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 737

737 دو نہریں:۔انگریز کے پاس دینی اور دنیوی نقطۂ نگاہ سے دو نہریں تھیں۔وہ ہندوستان میں سیاسی تفوق کے باعث دنیوی حکومت کرنا چاہتا تھا اور دینی نقطہ نگاہ سے وہ اہل ہند کو نوک شمشیر سے نہیں بلکہ تبلیغ ترغیب و تحریص وغیرہ ذرائع سے عیسائی بنانا چاہتا تھا۔ہندوستانی عوام اور مسلمان انگریزوں کی تبلیغی مساعی کی طرف تو کوئی توجہ ہی نہ کرتے تھے اور نہ اس کے خطرہ کو محسوس کرتے تھے ECCLESLASTICAL DEPARTMENT کو جو انگریزی حکومت کا ایک شعبہ تھا اور جس کی سر پرستی میں تمام مشنری نظام چل رہا تھا مسلمانوں نے کبھی بھی درخور اعتنا نہیں سمجھا اور نہ اس کے خلاف کبھی آواز اٹھائی۔انہوں نے اگر کبھی کوئی آواز اٹھائی تو وہ انگریزوں کے سیاسی تفوق اور اقتدار کے خلاف تھی۔گویا انگریز کی پیش کردہ دو نہروں ( دینی اور دنیوی سرگرمیوں ) میں سے اکثر مسلمانوں نے دینی نہر کو بھی محل اعتراض نہ ٹھہرایا لیکن دنیوی نہر کو اپنے لئے نا قابل برداشت قرار دیتے ہوئے انگریز کے سیاسی ودنیوی اقتدار کو قبول کرنا اپنے لئے موت سمجھا۔حالانکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تمثیلی زبان میں یہ ہدایت فرمائی تھی:۔مَعَهُ نَهْرَانِ تَجْرِيَانِ اَحَدُهُمَا رَأْيَ الْعَيْنِ مَاءً أَبْيَضُ وَالْآخَرُ رَأْيَ الْعَيْنِ نَارٌ تَأَجُحْ فَأَمَّا أَدْرَكَنَّ وَاحِدًا مِنْكُمْ فَلْيَأْتِ النَّهْرَ الَّذِي يَرَاهُ نَارًا ثُمَّ لِيُغْمِضُ ثُمَّ لِيَطَاطَى رَأْسَهُ فَلْيَشْرِبْ مِنْهُ فَأَنَّهُ مَاءً بَارِدٌ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيُّ وَ أَبُو دَاؤُدَ عَنْ حُذَيْفَةَ وَأَبِي مَسْعُودٍ مَعًا۔(کنز العمال جلدے صفحہ ۱۹۵ حدیث نمبر ۲۰۶۲ - ابو داؤد کتاب الملاحم باب خروج الدجال و اقتراب الساعة از نواب نور الحسن خان صاحب صفحه ۱۳۵) کہ دجال اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ دو جاری رہنے والی نہریں ہوں گی۔ایک تو بظاہر سفید پانی کی نظر آنے والی ہوگی اور دوسری بظاہر شعلہ بار آگ نظر آئے گی پس جو تم میں سے دجال کا زمانہ پائے تو اسے چاہیے کہ وہ اس نہر پر جائے جو بظاہر آگ نظر آنے والی ہوگی۔پھر گئی کرے پھرسر نیچا کر کے پانی سر پر ڈالے اور پی لے کیونکہ وہ ٹھنڈا پانی ہوگا۔حدیث کی تشریح اس حدیث میں بھی دراصل اس دوسری تمثیل ہی کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے جس میں یہ