مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 659 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 659

659 کہ ان کی عمر کے لئے غالب امر یہی تھا کہ وہ اس مدت سے جس کی تعیین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی تجاوز نہ کریں۔پس اس زمانہ کے تمام لوگوں پر قیامت آگئی۔(۴) صحیح مسلم میں ہے۔مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةِ الْيَوْمَ يَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةً سَنَةٍ وَهِيَ يَوْمَئِذٍ حَيَّةٌ۔(كنز العمال كتاب القيامة من قسم الاقوال حديث نمبر ۳۸۳۴۰ ومسلم کتاب الفتن باب قرب الساعة) یعنی سو سال نہیں گزرے گا کہ آج کے زندوں میں سے کوئی بھی زندہ جان باقی نہ ہوگی۔“ (۵) مولوی ثناء اللہ امرتسری لکھتا ہے :۔آنحضرت فداہ امی وابی نے فوت ہوتے وقت فرمایا تھا کہ جو جاندار زمین پر ہیں۔آج سے سو سال تک کوئی بھی زندہ نہ رہے گا۔“ دجال یا "رجال" ( تفسیر ثنائی جلد ۲ صفحه ۱۰۵) اعتراض :۔مرزا صاحب نے تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۳ے میں يَخْرُجُ فِي اخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالٌ يَخْتَلُونَ الدُّنْيَا بِالدِّينِ۔کو حدیث قرار دیا ہے اور یہ دجال نہیں بلکہ رجال“ رکے ساتھ ہے۔الجواب:۔یہ دجال دال کے ساتھ ہی ہے۔چنانچہ کنز العمال كتاب القيامة من قسم الاقوال حدیث نمبر ۳۸۴۴۱ میں ” دال “ ہی کے ساتھ ہے۔۲ قلمی نسخہ میں بھی ” دال “ ہی کے ساتھ ہے۔چنانچہ مولانا مخدوم بیگ صاحب نائب شیخ الحدیث لکھتے ہیں:۔(کنز العمال كتاب القيامة من قسم الاقوال حدیث نمبر (۳۸۴۴) يَخْرُجُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالٌ يَخْتَلُوْنَ الدُّنْيَا بِالدِّينِ الحَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قلمی نسخہ میں دجال بالدال صاف طور پر لکھا ہے۔مخدوم بیگ عفی عنہ مدرس مدرسه نظامیه منقول از تجلیات رحمانیہ از مولانا ابوالعطاء جالندھری صاحب مطبوعہ سٹیم پریس ۹ - قرآنی پیشگوئی درباره تکفیر مسیح موعود دسمبر ۱۹۳۱ء صفحه ۹۲) بعض غیر احمدی مولوی یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا ہے کہ قرآن مجید میں یہ پیشگوئی ہے کہ جب مسیح موعود آئے گا تو اس پر کفر کا فتو ی لگایا جائے گا۔