مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page vii
ضروری ہدایات (۱) بعض دلائل نیز بعض اعتراضات کے بعض جواب عمدا چھوڑ دیئے گئے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بزرگان سلسلہ اور ان کے اس خادم کے تجربہ اور مشاہدہ کے رو سے دلائل مندرجہ پاکٹ بک ہذا ہی زیادہ مفید اور موثر ثابت ہوئے ہیں۔اسی لئے حتی الامکان انہی دلائل اور جوابات کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔(۲) سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کے متعلق بعض اعتراضات چھوڑ دے گئے ہیں۔ان کے لئے یہ گر یا درکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جس کتاب کا معترض حوالہ دے اصل کتاب نکال کر اس کا سیاق و سباق دیکھ لینا چاہئے۔انشاء اللہ تعالیٰ و ہیں اس کا جواب ہوگا۔(۳) مخالفین احمدیت کے اکثر اعتراضات کی بنیا د حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کی بجائے سیرت المہدی اور دیگر ایسی کتب پر ہوتی ہے جو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خود تحریر فرمودہ نہیں بلکہ دوسرے بزرگان و احباب کی بیان کردہ روایات ہیں۔ان اعتراضات کو بھی پاکٹ بک طذا میں نہیں لیا گیا کیونکہ مستند صرف حضرت مسیح موعود کی اپنی تحریرات ہیں۔ان کے سوا جس قدر روایات ہیں ان میں غلطی کا امکان ہے۔پس ہماری تمام بحث سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی تحریرات و کتب پر مبنی ہونی چاہئے۔(۴) کوشش کی گئی ہے کہ اعتراضات کے جوابات تحقیقی بھی ہوں اور الزامی بھی۔خاکسار کا تجربہ یہ ہے کہ الزامی جواب اگر پہلے دیا جائے تو وہ معترض کو تحقیقی جواب کی طرف متوجہ ضرور کر دیتا ہے۔اس لئے معترض کی حالت اور رویہ کومد نظر رکھ کر عام طور پر پہلے الزامی جواب پیش کرنا چاہئے۔(۵) یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہئے کہ مبلغ کیلئے نہایت ضروری ہے کہ جو بات وہ دوسرے کو سمجھانا چاہتا ہے پہلے اسے خود سمجھ لے۔پس جو دلیل یا جواب اپنی سمجھ میں نہ آئے اسے ہر گز دوسرے کے سامنے پیش نہیں کرنا چاہئے۔(1) اس ضمن میں نہایت ضروری بات یہ ہے کہ مخالف کے ساتھ گفتگو کرتے وقت گھبرانا قطعا نہیں چاہتے۔نہ مخالف کے ظاہری علم سے دینا چاہئے بلکہ یا د رکھنا چاہئے کہ جو بات حق کے