مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page vi of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page vi

ج ترتیب مضامین اس ایڈیشن میں سابقہ ایڈیشن کی ترتیب مضامین ہی بحال رکھی گئی ہے۔قارئین کو چاہئے کہ کتاب کی ترتیب کو ایک دفعہ ذہن نشین کر لیں۔پھر حوالہ یا مضمون نکالنا چنداں مشکل نہ رہے گا۔صداقت مسیح موعود پر اعتراضات کا مضمون چار ابواب پر تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا باب الہامات اور وحی پر اعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے۔اس میں حضور کے الہامات و کشوف و رؤیا پر جس قدر اعتراضات کئے گئے ہیں ان کا جواب دیا گیا ہے۔مثلاً أَنْتَ مِنِّی وَ أَنَا مِنْکَ۔ٹیچی ٹیچی۔کشف سرخی کے چھینٹے وغیرہ۔دوسرے باب میں پیشگوئیوں پر اعتراضات کا جواب ہے۔مثلاً محمدی بیگم والی پیشگوئی ، ثناءاللہ، عبد الحکیم ، اپنی عمر، پانچواں بیٹا وغیرہ کے متعلق پیشگوئیوں پر بحث ہے۔تیسرے باب میں ان اعتراضات کے جوابات ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔مثلاً تناقضات، غلط حوالے، مبالغے یا تنسیخ جہاد، انگریز کی خوشامد، خود کاشتہ پودا وغیرہ سے متعلق جملہ اعتراضات جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی تحریر یا تقریر پر کئے گئے ہیں ان سب کا جواب اس تیسرے باب میں ملے گا۔چوتھے باب میں ان اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات یا حضوڑ کے کسی فعل کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔مثلاً پیدائش، جائے نزول، خوراک ،لباس، وفات، ورثہ وغیرہ ان سب سے متعلقہ اعتراضات کا جواب اس چوتھے باب میں دیا گیا ہے۔اس ترتیب کو مد نظر رکھا جائے تو مضمون نکالنے میں بے حد آسانی رہے گی۔علاوہ ازیں ایک مکمل انڈیکس بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اس سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔موجودہ ایڈیشن میں ان چار ابواب اور صداقت کے مضمون کو الگ الگ پانچ حصوں میں کر دیا گیا ہے۔( ناشر )