مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 656 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 656

656 حوالہ حضرت نے دیا ہے اور یہ حوالہ درست ہے۔انجیل مطبوعہ ۱۸۵۷ء میں منتی ۲۴/۸ پر مذکور ہے کہ مسیح کی ایک نشانی مری کا پڑنا بھی ہے۔لیکن بعد میں عیسائیوں نے اس کو منتی ۲۴/۸ سے نکال دیا ہے۔يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مُوَاضِعِهِ (النساء: ۲۷) لیکن اگر تم نے مزید تسلی کرنی ہو تو انجیل لوقا ۲۱/۱۰ پر جو ۱۹۲۸ء میں چھپی ہے اس میں بھی موجود ہے۔جابجا کال اور مری پڑے گی۔“ تفصیل دیکھوز بر عنوان "مسیح کی آمد ثانی کی علامات پاکٹ بک ہذا ) تورات : حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تورات میں بھی طاعون کی پیشگوئی کا ذکر کیا ہے۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ ۵ ) چنانچہ اس کے لئے زکریا ۱۴/۱۲ دیکھو اور انگریزی بائبل مطبوعہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ۱۸۸۵ ، صفحہ ۱۰۰۷ میں تو لفظ پلیگ (PLAGUE) بھی موجود ہے۔"And this shall be the plague where with the Lord will smite ( زکریا ۱۴/۱۲) "۔all the people یعنی یہ پلیگ ہوگی جس سے خدا تعالیٰ خدا کے گھر کے خلاف لڑائی کرنے والوں کو ہلاک کرے گا۔نوٹ:۔(۱) بائبل کے اس حوالہ میں جو لفظ ”پلیگ استعمال ہوا ہے اس کا ترجمہ طاعون ہی ہے۔چنانچہ ملاحظہ ہو انگریزی عربی ڈکشنری موسومہ بہ القاموس العصرى الانکلیزی عربی مؤلفہ الیاس انطون زیر لفظ طعن " جہاں لکھا ہے۔طاعون PLAGUE یعنی پلیگ کے معنے طاعون ہیں۔۲۔اسی طرح عربی سے انگریزی اور فارسی سے انگریزی ڈکشنریوں میں لفظ ” طاعون“ کا ترجمہ پلیگ اور Pestilences لکھا ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ لفظ پلیگ تو تو رات زکریا ۱۴/۱۲ میں آتا ہے اور لفظ Pestilences مسیح کی آمد ثانی کی علامات میں لوقا ۲۱/۱۱ میں ہے۔دیکھو مسیح کی آمد ثانی کی علامات پاکٹ بک طذا ) نیز حضرت اقدس نے متی ۲۴/۸ کا حوالہ دیا ہے جو انگریزی انجیل متی ۲۴/۸ میں اب بھی موجود ہے اور جیسا کہ ثابت ہوا ہر دو لفظوں کا ترجمہ طاعون ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو بائیل کا حوالہ درست دیا ہے۔ذرا لگتے ہاتھ اِسْمةَ أَحْمَدُ (الصف:۷) اور النَّبِيُّ الْأُمِي الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ (الاعراف: ۱۵۸) کے مطابق تو رات اور انجیل سے ”احمد“ کا نام اور ایک اُمی نبی کی پیشگوئی نکال دینا تاکہ تمہیں معلوم ہو کہ انجیل وتورات