مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 655 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 655

655 آخری زمانہ میں ہم اس کو نکالیں گے اور وہ لوگوں کو اس لئے کاٹے گا کہ وہ ہمارے نشانوں پر ایمان نہیں لاتے تھے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ تُعَلِّمُهُمُ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِالتِنَا لَا يُوقِنُونَ (النمل: (۸۳) اور جب مسیح موعود کے بھیجنے سے خدا کی حجت اُن پر پوری ہو جائے گی تو ہم زمین میں سے ایک جانور نکال کر کھڑا کریں گے وہ لوگوں کو کاٹے گا اور زخمی کرے گا اس لئے کہ لوگ خدا کے نشانوں پر ایمان نہیں لائے تھے۔دیکھوسورۃ النمل الجز نمبر ۲ نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۱۵، ۴۱۶) یہ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا کہ وہ دابتہ الارض یعنی طاعون کا کیٹر از مین میں سے نکلے گا اس میں یہی بھید ہے کہ تا وہ اس بات کی طرف اشارہ کرے کہ وہ اُس وقت نکلے گا کہ جب مسلمان اور ان کے علماء زمین کی طرف جھک کر خود دابتہ الارض بن جائیں گے۔ہم اپنی بعض کتابوں میں یہ لکھ آئے ہیں کہ اس زمانہ کے ایسے مولوی اور سجادہ نشین جو متقی نہیں ہیں اور زمین کی طرف جھکے ہوئے ہیں یہ دابتہ الارض ہیں اور اب ہم نے اس رسالہ میں یہ لکھا ہے کہ دابتہ الارض طاعون کا کیڑا ہے۔ان دونوں بیانوں میں کوئی شخص تناقض نہ سمجھے۔قرآن شریف ذوالمعارف ہے اور کئی وجوہ سے اس کے معنی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کی ضد نہیں۔“ (نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۲) نیادر ہے کہ اہل سنت کی صحیح مسلم اور دوسری کتابوں اور شیعہ کی کتاب اکمال الدین میں بتفریح لکھا ہے کہ مسیح موعود کے وقت میں طاعون پڑے گی بلکہ اکمال الدین جو شیعہ کی بہت معتبر کتاب ہے اُس کے صفحہ ۳۴۸ میں لکھا ہے کہ یہ بھی اس کے ظہور کی ایک نشانی ہے کہ قبل اس کے کہ قائم ہو یعنی عام طور پر قبول کیا جائے دنیا میں سخت طاعون پڑے گی۔“ نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۹۶، ۳۹۷) تورات و انجیل میں طاعون کی پیشگوئی مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ تورات اور انجیل ( زکریا ۱۴/۱۲ پرانا عہد نامہ ) میں طاعون کی پیشگوئی ہے۔یہ جھوٹ ہے۔جواب: جھوٹ نہیں بلکہ تمہاری اپنی بدقسمتی ہے کہ بے وجہ نبی کے منکر ہو گئے ہو۔انجیل متی کا