مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 645 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 645

645 الجواب :۔حضرت اقدس نے خود اس الہام کی تشریح فرما دی ہے :۔” چند روز ہوئے الہام ہوا تھا " إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةٌ لَّكَ ممکن ہے کہ اس کی یہ تعبیر ہو کہ محمود کے ہاں لڑکا ہو کیونکہ ” نافلة “ پوتے کو بھی کہتے ہیں۔یا بشارت کسی اور وقت تک موقوف ہو۔“ الحکم جلد نمبر ۱۳ ۱۰ اپریل ۱۹۰۶، صفحہ۔و تذکرۃ صفحہ ۵۱۹ مطبوعه ۲۰۰۴ء) پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں :۔إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ نَافِلَةٌ لَكَ۔ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جو تیرا پوتا ہوگا۔“ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۹) پس وہ نافلة جس کی بشارت دی گئی تھی صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب مولوی فاضل فرزند اکبر حضرت خلیفہ اسی الثانی ایدہ اللہ نصرہ العزیز ہیں۔وَالْعِلْمُ عِندَ اللهِ۔اسی طرح حضرت خلیفہ اسیح الثانی اور حضور کے بھائیوں کے کئی ایک اور صاحبزادے ہیں۔گویا دشمنوں کے ابتر ہونے کے مقابلہ میں حضرت اقدس علیہ السلام کو پوتوں تک کی بشارت دی گئی۔نوٹ: بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ” پسر خامس“ کی بھی پیشگوئی فرمائی تھی تو اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام نے الہام بَشَّرَنِي بِخَامِس (یعنی پسر خامس) سے مراد پوتا لیا ہے۔(دیکھو حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۲۷)