مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 644 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 644

644 ۲۔محمد حسین نے حضرت اقدس کے الہام وَ تَعْجَبُ لَامْرِى ( تذکره صفحه ۲۷۱ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) پر نحوی اعتراض کیا تھا کہ عجب کا صلہ لام نہیں آتا۔اس کے جواب میں حضرت اقدس علیہ السلام نے احادیث کتب لغت اور شعراء عرب کے کلام سے عجب کے صلہ لام کی مثالیں شائع کیں تو محمد حسین نے خود اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور اپنی خفت کو یہ کہ کر مٹانا چاہا کہ میں نے کہا تھا کہ قرآن میں ”عجب“ کا ”من“ صلہ آیا ہے۔(الہامات مرزا مصنفہ ثناء اللہ امرتسری صفحه ۸۳ دفعه ششم)۔محمد حسین نے خونی مہدی کا انکار کر کے گورنمنٹ سے زمین حاصل کی۔اور بخاری میں ہے کہ جس گھر میں ہل داخل ہو جاتا ہے وہ ذلیل ہو جاتا ہے۔عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ وَ رَأَى سِكَةً وَّ شَيْئًا مِنْ آلَةِ الْحَرْثِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَدْخُلُ هذَا بَيْتَ قَوْمٍ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللهُ الذُّلَّ“ (بخاری کتاب السحرث والمزارعة باب مَا يُحْذَرُ مِنْ عواقب۔۔۔۔۔و مشكوة كتاب البيوع الفصل الاول ( حضرت ابوامامہ باہلی سے روایت ہے کہ انہوں نے ہل کا ایک پھل اور کھیتی کرانے کا ایک آلہ دیکھا تو فرمایا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ یہ جس قوم کے گھر میں داخل ہوتا ہے اس میں ذلت آ جاتی ہے۔محمد حسین بٹالوی کا عالم اور غیر زمیندار ہوکر ”اَخْلَدَ إِلَى الْاَرْضِ“ کا مصداق بننا يقيناً حدیث کے الفاظ میں اس کے لیے ذلیل ہونا تھا، لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے گھر میں ہل کو داخل نہیں کیا بلکہ حضور تو پیدا ہی زمیندار خاندان میں ہوئے تھے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی مندرجہ ابوداؤ د "حَارِث حَرَّات (ابو داؤد کتاب المهدی حوالہ مشکواۃ باب شرائط الساعة ) والی پوری ہوئی۔اس لیے آپ کے لیے یہ موجب ذلت نہیں۔نوٹ :۔یادر ہے کہ یہاں حدیث میں صرف ان لوگوں کا ذکر ہے جو تجارت یا دوسرے پیشے چھوڑ کر اور غیر زمیندار ہو کر زمیندار بننے کی کوشش کرتے ہیں نیز اس زمینداری کا ذکر ہے جو انسان کو دنیا داری میں مشغول کر دے اور اپنے مذہبی عقائد سے منحرف کرائے۔جیسا کہ محمد حسین کے ساتھ ہوا ور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے امام مہدی کو بھی زمیندار قرار دے کر بتا دیا کہ زمینداری برا پیشہ نہیں۔١٠_ نَافِلَةً لَّكَ مرزا صاحب نے پیشگوئی کی تھی کہ ایک اور بیٹا مبارک احمد کے بعد پیدا ہوگا مگر وہ پیدا نہ ہوا۔