مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 642 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 642

642 و ہی عبد اللہ آتم جس کے لیے ایک دن بھی عیسائیت کی تبلیغ اور اسلام کی تردید کے بغیر گزارنا غیر ممکن تھا متواتر پندرہ مہینے ایک غیر منقطع سکوت اور لامتناہی خاموشی کے ساتھ شہر بہ شہر پھرتارہا اور ایک حرف بھی اپنی زبان سے اسلام یا بانی اسلام کے خلاف نہیں نکالا۔یہ معنی خیز خاموشی ، حیرت انگیز سکوت اور عبرت ناک سراسیمگی اسلام اور خدا کے مسیح موعود کی صداقت پر زبر دست دلیل تھی اور اس طرح سے عبداللہ اعظم کا پندرہ ماہ کا عرصہ گزارنا سعید الفطرت انسانوں کے لیے یقیناً یقیناً خدا کے زبر دست مگر رحمدل ہاتھ کی کرشمہ نمائی کا زبر دست ثبوت تھا۔مگر نور کے دشمنوں نے اس سے فائدہ نہ اٹھایا اور اپنی شرمندگی کو مٹانے کے لیے یہ مشہور کرنا شروع کر دیا کہ عبد اللہ آتھم نے در حقیقت رجوع نہیں کیا تھا اور یہ کہ خدا کے مسیح موعود کی پیشگوئی نعوذ باللہ جھوٹی نکلی۔خدا کا مسیح موعود ایک دفعہ پھر خدا کی طرف سے حجت باہرہ اور دلائل بینہ کی تلوار ہاتھ میں لے کر میدان میں نکلا اور عبداللہ انتم ہی کے ذریعہ ایک دوسرے نشان سے صاف اور واضح طور پر اس بات پر مہر ثبت کر دی کہ سچا اور حقیقی دین خدا کے نزدیک اسلام ہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پے در پے اشتہارات شائع کئے کہ اگر تم لوگ اس دعوی میں بچے ہو کہ عبداللہ انتم نے رجوع نہیں کیا تو تم اسے کہو کہ وہ حلف اٹھا کر کہہ دے کہ میں نے حق کی طرف رجوع نہیں کیا اگر اس حلف کے بعد وہ ایک سال تک زندہ رہ جائے تو میں جھوٹا ہوں۔آپ نے اسی پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ چار ہزار روپیہ کا انعامی اشتہار شائع کیا اور یہ بھی لکھ دیا کہ عبداللہ انھم ہر گز فتم نہیں کھائے گا۔کیونکہ اس سے زیادہ اس بات کو کوئی نہیں جانتا کہ اس نے فی الحقیقت حق کی طرف رجوع کیا لیکن اگر اب آتھم عیسائیوں کے اس قول کی تردید نہ کرے اور نہ قسم کھائے تو بھی وہ عذاب سے بچ نہیں سکے گا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔اس ہماری تحریر سے کوئی یہ خیال نہ کرے کہ جو ہونا تھا وہ سب ہو چکا اور آگے کچھ نہیں۔“ انوارالاسلام۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ ۱۷،۱۶) اب اگر آتھم صاحب قسم کھا لیں تو وعدہ ایک سال قطعی اور یقینی ہے جس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہیں اور تقدیر مبرم ہے اور اگر قسم نہ کھاویں تو پھر بھی خدا تعالیٰ ایسے مجرم کو بے سزا نہیں چھوڑے گا جس نے حق کا اخفا کر کے دنیا کو دھوکا دینا چاہا۔اور وہ دن نزدیک ہیں دور نہیں۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۱۰۶۔اشتہار مورخہ ۲۷/اکتوبر ۱۸۹۴ء)