مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 641 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 641

641 مولوی محمد حسین جو سب سے پہلے فتوی کفر دینے والا ہے، خود حضرت اقدس اور آپ کی جماعت کو مسلمان سمجھنے لگ جائے گا۔- عبد الله استم یہ ثابت کرنے کے لیے کہ حقیقی اور سچاند ہب خدا کے نزدیک اسلام ہی ہے اور یہ کہ موجودہ عیسائیت کسی صورت میں بھی اس مذہب کی قائمقام نہیں ہوسکتی جو حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے پاک ہاتھوں سے قائم ہوا تھا۔خدا تعالیٰ نے آپ کو عیسائیت پر کھلا کھلا غلبہ عطا کیا۔عیسائیوں نے اپنے نمائندہ ڈپٹی عبداللہ آتھم کو جون ۱۸۹۳ء میں خدا کے مسیح موعود کے بالمقابل کھڑا کیا۔جب اس پر دلائل بینہ اور براہین قاطعہ کی رو سے کامل طور پر حجت ہو چکی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدائے بزرگ و برتر سے اطلاع پا کر اعلان فرمایا کہ ڈپٹی عبد اللہ آتھم نے ہمارے آقا وسردار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کونعوذ باللہ دجال (اندرونہ بائبل از پادری عبدالله آنقتم ڈپٹی ۱۸۹۳ء) کہا ہے۔اس لئے اس جرم کی پاداش میں خدا تعالیٰ نے فیصلہ فرمایا ہے کہ اگر وہ حق کی طرف رجوع نہ کرے تو پندرہ ماہ کے عرصہ میں ہادیہ میں گرایا جائے گا اور اس یہ ثابت ہو گا کہ خدا تعالیٰ کو اپنے پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بے انتہا غیرت ہے اور یہ کہ اس کے نزدیک سچا دین صرف اور صرف اسلام ہے۔خدا کے پیارے مسیح موعود کی یہ ہیبت ناک پیشگوئی شائع کر دی گئی اور اس میں آتھم کو ہلاکت سے بچنے کا طریق بھی بتلا دیا گیا کہ اگر وہ حق کی طرف رجوع کرے گا تو اس ہلاکت سے بچ جائے گا۔پیشگوئی کا شائع ہونا تھا کہ ڈپٹی اٹھم کے لیے جس ہاویہ کی پیشگوئی کی گئی تھی اس کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے۔وہ تو بہ اور استغفار، دعا اور رجوع میں لگ گیا۔وہ اس گستاخی کے لیے جو اس نے پاکبازوں کے سردار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کی تھی روتا اور گڑگڑاتا رہا۔وہ برابر پندرہ ماہ تک انتہائی پریشانی سراسیمگی اور بدحواسی کے ساتھ در بدر پھرتا رہا۔وہی عیسائیت جس کی اشاعت اور تبلیغ ( اس پیشگوئی سے قبل ) اس کی غذا تھی اب اس کو موت کا پیالہ نظر آتی تھی۔وہی اسلام اور بانی اسلام جن کی تردید کرنا اور جن کو گالیاں دینا وہ اپنی زندگی کا مقصد سمجھتا تھا اب اس کی نظر میں اس قدر قابل اعتراض و تردید نظر نہ آتے تھے۔