مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 617 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 617

پھر حضور کو الہام ہوا:۔617 اسی یا اس پر پانچ چار زیادہ یا پانچ چار کم “ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۰) چنانچہ اس پیشگوئی کے مطابق حضرت مسیح موعود ساڑھے پچھتر ( پ ۷۵ ) سال کی عمر میں فوت ہوئے۔طرز تحقیق کسی کی عمر کا ٹھیک ٹھیک حساب لگانے کے لئے دو باتوں کا علم ضروری ہے:۔(۱) تاریخ پیدائش۔(۲) تاریخ وفات حضرت اقدس کی تاریخ وفات ۲۴ / ربیع الثانی ۱۳۲۶ھ مطابق ۲۶ مئی ۱۹۰۸ ء ہے۔مگر حضور کی تاریخ پیدائش حضرت کی کسی کتاب میں درج نہیں۔کیونکہ حضور کی پیدائش جس زمانہ میں ہوئی اس میں پیدائش کی یاداشت رکھنے کا دستور نہ تھا اور نہ کوئی سرکاری رجسٹر تھے جن میں اس کا اندراج ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ محض اندازوں کے باعث حضرت صاحب کی عمر کے متعلق متعدد تحریرات میں مختلف اندازے لکھے ہوئے ہیں۔چنانچہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔عمر کا اصل اندازہ تو خدا تعالیٰ کو معلوم ہے مگر جہاں تک مجھے معلوم ہے اب اس وقت تک جوسن ہجری ۱۳۲۳ ہے میری عمر ستر (۷۰) برس کے قریب ہے وَاللهُ اعْلَمُ“ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۶۵) پس معلوم ہوا کہ حضور کی تاریخ پیدائش محفوظ نہیں۔بائیں بعض ایسے قرائن اور تعیینیں حضرت کے ملفوظات میں موجود ہیں جن سے صحیح اور پکا اور پختہ علم حضور کی تاریخ پیدائش کا ہو جاتا ہے۔چنانچہ از روئے حساب حضور کی تاریخ پیدائش ۱۴ شوال ۱۲۵۰ھ مطابق ۱۳ / فروری ۱۸۳۵ء بروز جمعه ثابت ہوتی ہے جس کے لئے جو دلائل ہیں ان کو درج ذیل کیا جاتا ہے۔اندازہ عمر میں اختلاف لیکن پہلے یہ بتا دینا ضروری ہے کہ عمر کے اندازہ میں اختلاف کوئی قابل اعتراض چیز نہیں۔ایسا اختلاف ابتداء سے ہی چلا آتا ہے۔چنانچہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر کے اندازے