مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 601 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 601

601۔دوسرا الہام جو معرکۃ الآراء عورت کی موت کے متعلق ہے وہ ۸ مئی ۱۹۰۸ء کا ہے، یعنی اس دن کا جس دن اس نے یہ الہام بغرض اشاعت اخبارات میں بھی بھیجا ہے۔(اعلان الحق از ڈاکٹر عبد الحکیم پٹیالوی صفحہ ۸ آخری سطر ) مگر یک والے الہام کے ساتھ ”معرکۃ الآراء عورت“ کی موت کا ذکر نہیں۔۴۔عبدالحکیم مرتد نے خود اقرار کیا ہے جیسا کہ اوپر درج ہو چکا ہے کہ "م را گست ۱۹۰۸ ء مطابق ۲۱ ساون سمت ۱۹۶۵ ء تک کی میعاد بھی منسوخ کی گئی۔“ (اعلان الحق وغیرہ از ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی صفحه ۹) عبدالحکیم مُرتد جھوٹا ہو گیا مولوی ثناء اللہ امرتسری کی شہادت ہم خدا لگتی کہنے سے رُک نہیں رک سکتے کہ ڈاکٹر صاحب اگر اسی پر بس کرتے یعنی ۱۴ ما ہیہ پیشگوئی کر کے مرزا کی موت کی تاریخ مقرر نہ کر دیتے جیسا کہ انہوں نے کیا۔چنانچہ ۱۵ رمئی ۱۹۰۸ء کے اہلحدیث میں ان کے الہامات درج ہیں کہ ۲۱ ساون یعنی ۴ /اگست کو مرزا مرے گا تو آج وہ اعتراض نہ ہوتا جو معزز ایڈیٹر پیسہ اخبار نے ڈاکٹر صاحب کے اس الہام پر چبھتا ہوا کیا ہے کہ ۲۱ / ساون کو کی بجائے ۲۱ ساون تک ہوتا تو خوب ہوتا۔( اہلحدیث ۱۲ جون ۱۹۰۸ء ) ضروری نوٹ:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیشک ” تبصرہ میں لکھا ہے کہ میرا دشمن میری آنکھوں کے سامنے ہی اصحاب فیل کی طرح نیست و نابود ہو جائے گامگر (اول) یہ حضرت اقدس کا اپنا اجتہاد ہے، الہام تو جو حضور کو ہوا وہ وہیں درج ہے۔"أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبِّكَ بِأَصْحب الفيل ( سورة الفیل :۲) حضرت نے ”تر “ کے لفظ سے یہ استعمال فرمایا ہے کہ گویا وہ میری آنکھوں کے سامنے ہی ہلاک ہو جائے گا۔حالانکہ یہ آیت قرآن مجید میں جہاں آتی ہے وہاں آنحضرت کو اصحاب فیل کی تباہی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے مخاطب کرتی ہے اور الم تر “ کے الفاظ اس موقعہ پر پر مستعمل ہوتے ہیں۔جب کہ اصحاب فیل کی تباہی کا واقعہ آنحضرت نے اپنی آنکھوں سے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا بلکہ وہ آپ کی ولادت سے بھی قبل ہو چکا تھا۔اسی طرح اس الہام میں بھی حضرت مسیح موعود کو بتایا گیا تھا کہ عبدالحکیم پر جو عذاب آئے گا آپ اپنی زندگی میں اس کو نہیں دیکھ سکیں گے، جس طرح اصحاب فیل کی تباہی کو آنحضرت نے نہ دیکھا تھا اور نبی کے اجتہاد سے یہ ممکن ہے جیسا