مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 563
563 رکھنا چاہیے کہ پیشگوئی اپنی تمام عظمتوں کے ساتھ پوری ہوئی جس سے کوئی دانشمند انکار نہیں کر سکتا ““ (انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد 9 صفحه ۴۱) نوٹ:۔بعض ان لوگوں کو جن کو حضرت مسیح موعود کی کتابوں کا علم نہیں خاکسار پر طعن کیا ہے کہ گویا یہ دعویٰ کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی خاکسار کی ایجاد ہے جیسا کہ مولوی ثناء اللہ جس نے اس پاکٹ بک کی نقل کر کے ایک اشتہاری پاکٹ بک شنائی پاکٹ بک“ کے نام سے شائع کی ہے اس کے صفحہ ۶۷ پر یہی اعتراض لکھا ہے حالانکہ یہ محض اس کی لائعملی کا نتیجہ ہے۔کیونکہ یہ میرا دعویٰ نہیں بلکہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوئی ہے۔(خادم) اہل بصیرت نے اس پیشگوئی کو حضرت مسیح موعود کی صداقت وحقانیت کی ایک دلیل سمجھا۔اس خاندان سے تعلق رکھنے والے بیسیوں آدمی حلقہ بگوش احمدیت ہوئے مگر عُلَمَاءُ هُمُ اپنے شیوہ استہزاء وتمسخر سے باز نہ آئے۔“ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں آنحضرت کو مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ فلا قضی زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَ وَ جَنَّكَهَا (الاحزاب : ۳۸) کہ جب زید نے حضرت زینب کو طلاق دے دی تو ہم نے آپ کے ساتھ آسمان پر نکاح پڑھ دیا۔یہی لفظ رو جنگها کا حضرت مسیح موعود کو خدا تعالیٰ نے محمدی بیگم کے متعلق فرمایا۔وہاں شرائط کے تحقق کے باعث حضرت زینب کا نکاح ہو گیا مگر پھر بھی مخالفین اس پر اعتراض کرنے سے باز نہ آئے اور آج تک اس کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں۔یہاں شرائط کے عدم تحقق کے باعث محمدی بیگم کا نکاح نہ ہوا، تو اس پر بھی مخالفین اعتراضات کرنے میں پیش پیش ہیں۔غرضیکہ نکاح کا ہونایا نہ ہونا باعث اعتراض نہیں بلکہ اس کا باعث در حقیقت وہ فطری بغض ہے جو روز ازل سے معاندین و مکذبین کے شامل رہا ہے۔چنانچہ ہم محمدی بیگم کے ساتھ متعلقہ پیشگوئی کو کسی قدر تفصیل کے ساتھ درج ذیل کر کے اہل بصیرت حضرات سے اپیل کرتے ہیں، اگر وہ خدا کے لئے انصاف و خدا ترسی کے ساتھ اس پیشگوئی پر نظر ڈالیں گے تو ان پر روز روشن کی طرح واضح ہو جائے گا کہ نہ صرف یہ کہ اس پیشگوئی پر مخالفین کی طرف سے جس قد راعتراضات کئے جاتے ہیں وہ سراسر باطل ہیں بلکہ یہ بھی کہ یہ پیشگوئی بعینہ اسی طرح جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کو بیان فرمایا تھا، پوری ہوئی۔وَاللَّهُ الْمُوَفِّقُ۔