مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 531 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 531

531 پر میشور کا لفظ سن کر اس کا مذاق اڑائے۔۳۵۔گورنر جنرل جواب: - حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔د مسیح جس کا دوسرا نام مہدی ہے دنیا کی بادشاہت سے ہرگز حصہ نہیں پائے گا بلکہ اس کے لئے آسمانی بادشاہت ہوگی۔اور یہ جو حدیثوں میں آیا ہے کہ مسیح حکم ہو کر آئے گا اور وہ اسلام کے تمام فرقوں پر حاکم عام ہوگا جس کا ترجمہ انگریزی میں گورنر جنرل ہے سو یہ گورنری اُس کی زمین کی نہیں ہوگی بلکہ ضرور ہے کہ وہ حضرت عیسی ابن مریم کی طرح غربت اور خاکساری سے آوے۔سوالیسا ہی وہ ظاہر ہوا۔“ تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۴۴) ۳۶۔آریوں کا بادشاہ جواب:۔کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سَيِّدُ وُلْدِ آدَمَ یعنی تمام انسانوں کا بادشاہ نہیں مانتے؟ کیا آریہ انسان نہیں؟ تو گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آریوں ، دہریوں، عیسائیوں اور یہودیوں غرضیکہ سب کے بادشاہ ہیں۔۲۔کیا کسی قوم کا بادشاہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ بادشاہ کا بھی وہی مذہب ہے جو رعایا کا ہو؟ کیا جارج ششم آریوں کا بادشاہ نہیں تھا تو کیا وہ بھی آرہا تھا۔اور نگزیب کیا ہندؤں کا بادشاہ نہ تھا۔تو کیا وہ بھی ہندو تھا؟ بادشاہ کی رعایا میں مومن بھی ہوتے ہیں اور کافر بھی۔شریف لوگ بھی ہوتے ہیں اور بد معاش بھی۔وہ سب کا بادشاہ ہوتا ہے۔آخر انسانوں میں بدمعاش بھی تو شامل ہیں۔پھر آنا سَيِّدُ وُلْدِ ادَمَ جو آنحضرت صلعم نے فرمایا کہ میں سب انسانوں کا سردار ہوں تو اس کا کیا مطلب ہوا؟ خدا را اعتراض کرتے وقت کبھی خدا کا خوف بھی دل میں رکھا کرو۔۳۷- إِنِّي بَايَعْتُكَ بَايَعْنِي رَبِّي خدا نے مرزا صاحب کی بیعت کی (نعوذ باللہ ) البشری میں اس کا یہی ترجمہ لکھا ہے کہ ”میں نے تیری بیعت کی۔“ الجواب:۔بابو منظور الہی صاحب کا ترجمہ مندرجہ البشریٰ بالکل غلط ہے اور نہ جماعت احمدیہ پر حجت ہے۔بلکہ حضرت مسیح موعود کے ترجمہ کے بالمقابل کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔حضرت مسیح موعود اپنی