مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 522 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 522

522 ۲۵۔ٹیچی ٹیچی سوال:۔مرزا صاحب کا الہام ہے ٹیچی ٹیچی جواب :۔بالکل غلط ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ایسا الہام نہیں۔ایک خواب ضرور ہے جس میں حضور نے ایک آدمی دیکھا جو فرشتہ معلوم ہوتا تھا۔اور اس نے اپنا نام ” ٹیچی بتایا۔پنجابی زبان میں ٹیچی کے معنے ہیں وقت مقررہ پر آنے والا۔پس اس خواب کی تعبیر یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بر وقت امداد فرمائے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور جو مشکلات لنگر خانے کے اخراجات کی نسبت اس خواب کے بعد دیکھنے سے پہلے درپیش تھیں وہ اس خواب کے بعد جلد ہی دور ہو گئیں۔پس یہ کہنا کہ مرزا صاحب کو ٹیچی نیچی الہام ہوا محض شرارت ہے۔سوال :۔کیا ٹیچی ٹیچی بھی فرشتہ ہوتا ہے؟ جواب:۔اوّل تو جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے حضرت اقدس نے کہیں بھی تحریر نہیں فرمایا کہ وہ ”فرشتہ تھا۔بلکہ اسے فرشتہ نما انسان قرار دیا ہے، لیکن تم ذرا یہ بتاؤ کہ کیا فرشتے کانے بھی ہوا کرتے ہیں؟ بخاری میں ہے:۔عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُرْسِلَ مَلَكُ الْمَوْتِ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِمَا السَّلَامَ فَلَمَّا جَاءَهُ صَكَهُ فَرَجَعَ إِلى رَبِّهِ فَقَالَ أَرْسَلْتَنِي إِلَى عَبْدِ لَا يُرِيدُ الْمَوْتَ فَرَدَّ اللهُ عَزَّ وَ جَلَّ عَلَيْهِ عَيْنَهُ وَقَالَ ارْجِعُ فَقُلْ لَهُ يَضَعُ يَدَهُ عَلَى مَتَنِ ثَوْرٍ فَلَهُ بِكُلِّ مَاغَطَّتْ بِهِ يَدُهُ بِكُلِّ شَعْرَةٍ سَنَةٌ قَالَ أَى رَبِّ ثُمَّ مَاذَا قَالَ الْمَوْتُ۔“ ( بخاری کتاب الصلاة باب مَنْ أَحَبَّ الدَّفْنَ فِي الْأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ نيز مشكوة كتاب احوال القيامة وبدء الخلق باب بدء الخلق و ذكر الانبياء) اس کا ترجمہ تجرید بخاری اردو شائع کردہ مولوی فیروزالدین اینڈ سنز لاہور سے نقل کیا جاتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ملک الموت حضرت موسی کے پاس بھیجا گیا جب وہ آیا تو موسی" نے اسے ایک طمانچہ مارا۔جس سے اس کی ایک آنکھ پھوٹ گئی۔پس وہ اپنے پروردگار کے پاس لوٹ گیا اور عرض کی کہ تو نے مجھے ایسے بندے کے پاس بھیجا جومر نا نہیں چاہتا۔اللہ نے اس کی آنکھ دوبارہ عنایت کی اور ارشاد ہوا پھر جا کر ان سے کہو کہ وہ اپنا ہاتھ ایک بیل کی پیٹھ پر رکھیں۔پس جس قدر بال ان کے ہاتھ کے نیچے آئیں گے۔ہر بال کے عوض میں انہیں ایک ایک سال زندگی دی جائے گی۔حضرت موسی بولے اے پروردگار! پھر کیا ہوگا اللہ نے فرمایا پھر موت آئے گی۔جس پر موسی نے کہا تو