مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 518 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 518

518 أَنَا مِنْ وَرَاءِ عُقُولِكُمْ فَلَا تَقِيْسُونِى عَلَى اَحَدٍ وَلَا تَقِيْسُوا أَحَدًا عَلَيَّ“ (فتوح الغیب مترجم فارسی صفحہ ۲۲) یعنی میں تمہاری عقلوں سے بالا ہوں۔مجھ کو کسی دوسرے پر قیاس نہ کرو اور نہ کسی دوسرے کو مجھ پر قیاس کرو۔٢٢ - أَ تَعْجَبِينَ لَا مُرِ اللَّهِ عربی غلط ہے۔مِنْ اَمْرِ الله چاہیے تھا۔عجب “ کا صلہ لام نہیں آتا۔جواب:۔”عجب“ کا صلہ لام آتا ہے، ملاحظہ ہومشہور عرب شاعر جعفر بن علبتہ الحارثی جبکہ وہ مکہ میں قید تھا کہتا ہے:۔عَجِبْتُ لِمَسْرَاهَا وَ أَنِّي تَخَلَّصَتْ إِلَى وَبَابُ السِّجُن دُونِي مُغْلَقُ (ديوان الحماسه قول جعفر بن علی صفحه ۲ امکتبه اشرفیه) کہ میں نے اپنی معشوقہ کے چلے جانے پر تعجب کیا کہ ایسی حالت میں کہ قید خانے کا دروازہ مقفل ہے پھر وہ کس طرح میرے پاس پہنچ گئی۔اس شعر میں عجب کا صلہ لام آیا ہے۔پس تمہارا اعتراض باطل ہے۔۲۳ - يَحْمَدُكَ اللَّهُ مِنْ عَرْشِهِ حمد“ کا لفظ سوائے خدا کے کسی اور پر بولا نہیں جاتا ؟ جواب:۔”حمد“ کا لفظ غیر اللہ پر بھی بولا جاسکتا ہے۔ا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہی محمد تھا۔۲۔ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کسی شخص نے کچھ سوال کیا تو حضور نے تھوڑی دیر ٹھہر کر فر مایا۔این السائل۔کہ وہ سائل کہا ہے؟ اس کے متعلق بخاری ومسلم میں لکھا ہے۔كَأَنَّهُ حَمِدَهُ - گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی (حمد) تعریف کی۔(بخاری کتاب الزكاة باب الصدقة على اليتامى مصرى و مسلم کتاب الزكواة باب تخوف ماتخرج من زمرة الانبياء ) افْعَلْ هَذَا الَّذِى اَمَرْتُكَ بِهِ لِنُقِيْمُكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُقَامًا مَّحْمُودًا