مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 506 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 506

506 میں ہوتا ہے اور اسی حالت کے متعلق قرآن مجید نے فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمُ عُمُرا مِنْ قَبْلِهِ (یونس : ۱۷) میں اشارہ کیا ہے۔اس کے بعد اس مریمی حالت سے ترقی کر کے نبوت کے مقام پر فائز ہو جاتا ہے اور ان دونوں حالتوں میں وہ سنِ شیطان سے پاک ہوتا ہے۔یہی معنی ہیں بخاری کی مندرجہ عنوان حدیث کے۔سورۃ تحریم کی آیات سے ثابت ہوا کہ جس طرح حضرت مریم صدیقہ اپنی پاکیزگی کے انتہائی مقام پر پہنچ کر حاملہ ہوئیں اور اس حمل سے حضرت عیسی علیہ السلام جو خدا کے نبی تھے پیدا ہوئے۔اسی طرح ایک مومن مرد بھی پہلے مریمی حالت میں ہوتا ہے اور پھر ایک روحانی اور مجازی حمل سے گذرتا ہوا مجازی ابن مریم کی ولادت کا باعث ہوتا ہے۔وہ مومن مرد مجاز اور استعارہ کے رنگ میں مریم ہوتا ہے اور مجاز اور استعارہ ہی کے رنگ میں حمل سے گزرتا ہے۔اور مجاز اور استعارہ ہی کے رنگ میں ابن مریم کی ولادت کا باعث ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے تمام کافروں اور مومنوں کو چار عورتوں ہی سے تشبیہ دی ہے۔مرد عورتیں تو نہیں ہاں استعارہ اور مجاز کے رنگ میں ان کو عور تیں قرار دیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت شیخ فریدالدین عطار رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عباسیہ طوی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول نقل کیا ہے۔قیامت کے دن جب آواز آئے گی کہ اے مردو! تو مردوں کی صف میں سے سب سے پہلے حضرت مریم علیہا الصلوۃ والسلام کا قدم پڑے گا۔“ ( تذکرۃ الاولیاء ذکر حضرت رابعہ بصری نواں باب صفحه ۵۱ شائع کردہ شیخ برکت علی اینڈ سنز لا ہور ظہیر الاصفیاء ترجمہ اردو تذکرۃ الاولیاء صفحه ۵۵) اسی نکتۂ معرفت کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے مندرجہ ذیل اشعار میں اشارہ فرمایا ہے نہ مدتی بودم برنگ مریمی دست ناداده پیران زمی بعد ازان آن قادر و رب مجید روح عیسی اندران مریم دمید پس به نفخش رنگ دیگر شد عیان زاد زان مریم مسیح این زمان (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵۲) پھر فرمایا ” یعنی وہ مریمی صفات سے عیسوی صفات کی طرف منتقل ہو جائے گا۔“ کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۸) اس موقع پر کشتی نوح کی اصل عبارت سیاق وسباق کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔