مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 13
13 اور اپنے وجود کو دلائل سے ثابت کیا۔پھر یہی نہیں بعض دفعہ نہایت گندہ اور بد باطن آدمیوں سے بھی ان پر حجت قائم کرنے کے لئے بول لیتا ہے۔چنانچہ بعض دفعہ چوہڑوں ، چماروں ، نچینیوں تک کو خوا ہیں اور الہام ہو جاتے ہیں۔اور اس بات کا ثبوت کہ وہ کسی زبر دست ہستی کی طرف سے ہیں یہ ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ان میں غیب کی خبریں ہوتی ہیں جو اپنے وقت پر پوری ہو کر بتا دیتی ہیں کہ یہ انسانی دماغ کا کام نہ تھا اور نہ کسی بد ہضمی کا نتیجہ تھا اور بعض دفعہ سینکڑوں سال آگے کی خبریں بتائی جاتی ہیں تا کہ کوئی یہ نہ کہہ دے کہ موجودہ واقعات خواب میں سامنے آگئے۔اور وہ اتفاقاً پورے بھی ہو گئے۔چنانچہ تو ربیت اور قرآن شریف میں مسیحیوں کی ان ترقیوں کا جن کو دیکھ کر اب دنیا حیران ہے پہلے سے ذکر موجود تھا اور پھر صریح لفظوں میں تفصیل کے ساتھ بلکہ ان واقعات کا بھی ذکر ہے جو آئندہ پیش آنے والے ہیں۔مثلاً اول : إِذَا الْعِشَارُ مُعْتِلَتْ (التكوير : ۵) یعنی ایک وقت آتا ہے کہ اونٹنیاں بے کار ہو جائیں گی۔اور حدیث مسلم میں اس کی تفصیل یہ ہے کہ وَلَیتُرَكُنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا۔(صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عيسى ابن مريم حاكمًا بشريعة نبينا محمد ،مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۴ ۴۹ مطبوعہ بیروت) یعنی اونٹنیوں سے کام نہ لیا جائے گا۔چنانچہ اس زمانے میں ریل کے اجراء سے یہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔ریل کے متعلق نبی کریم ع کے کلام میں ایسے ایسے صاف اشارے پائے جاتے ہیں جن سے ریل کا نقشہ آنکھوں میں پھر جاتا ہے اور یقین ہو جاتا ہے کہ کلام نبوت میں یہی سواری ہے جو بس ماء سے چلے گی اور اپنے آگے دھوئیں کا ایک پہاڑ رکھے گی اور سواری و بار برداری کے لحاظ سے حِمار کی جابجا ہوگی اور چلتے وقت ایک آواز کرے گی۔و غیر ذالک۔دوم : إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ - (التكوير : 1) یعنی کتابوں اور نوشتوں کا بکثرت شائع ہونا۔آجکل باعث چھاپہ کی کلوں کے جس قدر اس زمانہ میں کثرتِ اشاعت کتابوں کی ہوئی اس کے بیان کی ضرورت نہیں۔لے دیکھو کنز العمال كتاب القيامة باب خروج النار حديث نمبر ۳۸۸۸۹_ تَخْرُجُ نَارٌ مِنْ حَبْسِ سَيْلٍ۔نيز أَمَامَهُ جَبَلْ دُخَانِ نیز دیکھو ( بحار الانوار جلد نمبر ۵۲ صفحه ۱۹۲ ۱۹۳ الطبعہ الثالثه باب علامات ظهوره من السفياني والدجال، كنز العمال كتاب القيامة باب الدجال حدیث نمبر ۳۹۷۰۹ - ) رَكْبٌ ذَوَاتُ الْفُرُوجُ السُّرُوج کہ وہ ایسی سواریاں ہوں گی جن میں بہت سے چراغ روشن ہوں گے اور ان کے اندر بہت سے دروازے کھڑکیاں ہوں گی۔خادم۔